Al Qamar Online:
2025-01-27@16:54:56 GMT

قرآن پاک کی بے حرمتی، ڈنمارک میں پہلا مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

قرآن پاک کی بے حرمتی، ڈنمارک میں پہلا مقدمہ درج

ڈنمارک حکام کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار دینے کے نئے قانون کے تحت جمعہ کو 2افراد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی لیکن ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جون میں ایک تہوار کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

یاد رہے کہ 2023 میں ڈنمارک اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے متعدد واقعات ہوئے تھے جس کے بعد مسلمان ممالک نے ایسی مذموم حرکتوں پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا تھاجس کے بعد ڈنمارک میں 7 دسمبر 2023 کو  قرآن پاک کی بےحرمتی غیرقانونی قرار دینےکا بل منظور کیا گیا تھا جو چند روز بعد نافذ العمل ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل قرآن پاک کی بے حرمتی

پڑھیں:

پی سی بی کی مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ دیکھنے کی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم کی تیاری میں دن رات محنت کرنے والے مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانے کی تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تقریب 7 فروری کو منعقد ہوگی، جہاں مزدوروں کو ان کی محنت اور لگن پر شکریہ ادا کیا جائے گا۔

تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت بھی دیں گے۔ یہ اقدام مزدوروں کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کے لیے کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور اسٹیڈیم کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے مکمل تیار کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

محسن نقوی نے مزدوروں کی شب و روز محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، جو پاکستان کرکٹ کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور سے رپورٹ
  • قرآن اور جدید سائنس‘حیرت انگیز حقا ئق اور انکشافات
  • ڈنمارک: پہلی بار قرآن پاک کی بے حرمتی پر 2 افراد پر فردِ جرم عائد
  • رواں سال کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ
  • ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پہلا مقدمہ درج
  • کوئٹہ میں جبل نور القرآن سے قرآن کے قدیم نسخے چوری ہونے کا واقعہ
  • مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ کا پہلا پڑاؤ بدین میں ہو گا
  • پی سی بی کی مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ دیکھنے کی دعوت
  • ڈنمارک: قرآن پاک کی بے حرمتی کا پہلا مقدمہ درج، ملزمان کون؟