چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت ختم ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور دو ارکان کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق پینتالیس روز میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب ضروری ہے، جبکہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اس حوالے سے ابھی تک مشاورتی عمل شروع نہیں ہوسکا۔حکومتی ذرائع کے مطابق چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت نئی تعیناتی تک چیف الیکشن کمشنرکام جاری رکھیں گے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر آئین کے مطابق کیا جائے گا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ممبرسندھ اورممبربلوچستان بھی نئے ممبران کی تعیناتی تک کام جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر
پڑھیں:
امریکی حکومتی وفد روس پہنچ گیا، کریملن کی تصدیق
روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدارتی ایلچی اسٹیو وٹ کوف بات چیت کے لیے روس پہنچ گئے ہیں۔
ماسکو میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پیسکوف نے صدارتی ایلچی کی روسی آمد کی تصدیق کی تاہم اس بات کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی کہ آیا وِٹکوف روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے یا نہیں۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ اگر ایسی ملاقات ہوتی ہے تو عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ نے وِٹکوف کے روس کے دورے کے بارے میں اطلاع دی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کی اور پوٹن کی تیسری آمنے سامنے ملاقات طے ہے۔
فلائٹ ٹریکنگ سروس FlightRadar24 نے صبح وٹکوف کے طیارے کو سینٹ پیٹرزبرگ میں اترتے ہوئے دکھایا۔
سفیر کی روس آمد استنبول میں سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے روسی-امریکی مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام کے ایک دن بعد ہوئی ہے۔