Nai Baat:
2025-01-27@16:48:09 GMT

مولانا روحانی بازی، قبلہ مقصود بٹ اور کریم آقا کا بلاوا

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

مولانا روحانی بازی، قبلہ مقصود بٹ اور کریم آقا کا بلاوا

 

2017ءمیں مجھے سعادت نصیب ہوئی۔ میں اور میری شریک حیات عمرہ پر گئے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ مفتی عبدالخالق (جامعہ اشرفیہ) سے میری نیاز مندی ہے۔ ان کے ساتھ اسلام آباد گیا ہم دونوں اہل خانہ کے ساتھ تھے۔ وہاں کسی بزرگ سے ملاقات تھی۔ راستے میں حضرت مولانا روحانی بازیؒ کی کرامات اور واقعات کا تذکرہ رہا۔ میں متاثر ہوئے بغیر نہ رہا مگر مولانا محمد موسیٰ خان روحانی بازی تب دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ مفتی صاحب سے بات چیت رہی اور میں نے ارادہ کیا کہ ان کی مرقد پر ضرور جاو¿ں گا۔ ایک دن میں ارادہ کر کے مولانا محمد موسیٰ خان روحانی بازی جو ایک معلم، عالم جامعہ اشرفیہ تھے اور ماہر علم فلکیات بھی تھے۔ جنات بھی ان کا احترام کرتے تھے۔ میں ان کی قبر پر گیا، فاتحہ پڑھی اور اس کے بعد حضرت مفتی عبدالخالق کو فون کیا کہ میں بہت محتاط رہتا ہوں گو کہ بزرگان دین اور اسلاف کے مزارات پر جاتا رہتا ہوں مگر ایسی رغبت نہیں جیسے میرے سنی مسلک کے باقی لوگوں کو ہے۔
مفتی صاحب دیوبند مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور مولانا حضرت محمد موسیٰ روحانی بازی بھی دیوبند ہی تھے۔ جبکہ میں تو گویا مکتبہ فکر کے حوالے سے کسی کا دعویٰ کرنے جوگا بھی نہ تھا۔ مفتی صاحب سے عرض کیا کہ میں بڑا محتاط رہتا ہوں کہ شرک اور ادب میں باریک سی لکیر ہے کہیں پار نہ ہو جائے۔ مفتی صاحب نے کہا کہ آپ اللہ سے مانگئے اور کہیے کہ اللہ ان کی وساطت سے میری فلاں فلاں دعا قبول فرما اور مولانا کی روح کو مخاطب کر کے کہئے کہ آپ میری دعا کی اللہ کے ہاں قبولیت کے لیے کہیں۔ میں نے دو تین چار مرتبہ تصدیق کر کے دہرایا کہ یاد رہے۔ اس وقت میں مولانا صاحب کی قبر سے میانی صاحب سڑک پر اپنی گاڑی کے پاس آ چکا تھا۔
مولانا کی قبر حضرت مولانا احمد لاہوریؒ کی ہمسائیگی میں ہے۔ میں مفتی صاحب سے بات کرتا کرتا واپس آیا اور پھر میں نے اسی طرح دعا کی جس طرح مجھے مفتی صاحب نے تاکید کی اور ساتھ میں یہ منت بھی مان لی۔ جب مولانا کی قبر سے جدا ہوا تو عجیب پچھتاوا شروع ہو گیا کہ میرے آقا کریم کہیں گے میرے نعلین مبارک کی مٹی اور قصویٰ کے پاو¿ں کی مٹی کا بات بات پہ صدقہ مانگنے والے آج کہاں چلا گیا۔ میں بہت دل گرفتہ ہوا۔ کیونکہ آقا کریم کے علاوہ کبھی کوئی نگاہ و نظر میں ہستی رہی ہی نہیں۔ بار بار یہی پچھتاوا کہ آقا کریم کیا کہیں گے۔
مفتی صاحب سے اپنے اضطراب کی بات کی تو انہوں نے کہا کہ آپ یوں سمجھئے کہ آپ ایک عاشق رسول کی مرقد پر گئے ہیں۔ میں نے کہا کہ یہ بعد کی بات ہے یا تو یہ میرے ذہن میں پہلے آیا ہوتا۔ بہرحال یہ اضطراب مسلسل میرے دل و دماغ پر حاوی رہا۔ اس کا تذکرہ میں نے اپنے مہربان دوست بھائیوں کی طرح عزیز قبلہ مقصود احمد بٹ صاحب سپرنٹنڈنٹ کسٹم اردو بازار لاہور تبلیغی جماعت والوں سے کیا۔ ہم صبح اشراق کے وقت ڈرائی پورٹ کی مسجد میں اکٹھے ہوا کرتے تھے۔ قبلہ مقصود احمد بٹ صاحب سے روزانہ میری یہی کیفیت رہتی اور بیان کرتا۔ کئی ماہ گزر گئے، ایک دن میں چائے منگوا کر اپنا کمپیوٹر آن کر کے دفتری کام دیکھنے کو بیٹھا کہ چائے پی کر مسجد جاو¿ں گا۔
اسی اثنا میں موبائل پر میسج آیا ”بٹ صاحب آپ کو حضور بلا رہے ہیں“۔ 10 بجے دن کا وقت تھا، میں نے میسج کو بار بار پڑھا۔ پیغام قبلہ مقصود احمد بٹ صاحب کے فون سے تھا۔ میں نے فوراً ان کو کال کی کہ بٹ صاحب یہ کیا پیغام آپ نے بھیجا ہے؟ اور مجھے بھیجا ہے؟ وہ بولے کہ ہاں آپ کے نام پیغام ہے۔ میں اسی وقت مسجد چلا گیا۔ مسجد میں بٹ صاحب اکیلے بیٹھے تھے، میں پھر سوال دہرایا اور پیغام سنایا۔ ان کی آنکھیں جھکی جھکی اور گلابی رنگ کی ہو رہی تھیں، کہنے لگے، ہاں یہی پیغام ہے۔ میں نے کہا کیا کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے پنجابی میں جواب دیا ”آپ نے فرمایا ہے، اوہنوں میرے کول کہل“ (اس کو میرے پاس بھیجو)۔ ہم دونوں مسجد میں کھڑے تھے، میں نے کہا حضرت صاحب ابھی کچھ مجبوریاں ہیں۔ قبلہ بٹ صاحب بولے کہ زبیدہ خاتون کا واقعہ سنا ہے ناں۔ میں نے کہا مجھے زبیدہ خاتون کا واقعہ نہ سنائیں، میں خود بات کر لوں گا۔ اللہ اکبر۔۔۔ اندازہ کیجئے کہ میں روسیاہ اور گناہ گار کیا دعویٰ کر رہا تھا۔ قبلہ بٹ صاحب نے پھر پیغام دہرایا اور کہا کہ میں نے پیغام دے دیا۔ دراصل میں جو کہیں اور جا کر پچھتا رہا تھا یہ اس کا جواب تھا، جس کی روزانہ دعا کرتا تھا اور قبلہ بٹ صاحب سے بھی کہتا تھا۔
بہرحال ارادہ کیا کہ 9 ربیع الاول (ستمبر اکتوبر 2017) کو آقا کے روضہ پر سالگرہ کی مبارک باد دوں گا اور 12 ربیع الاول کو وصال کا آل رسول، ازدواج رسول، جناب فاطمة الزہرہ، حسنین کریمین، حضرت علی کرم اللہ وجہہ و صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو پُرسہ دے کر واپس آ جاو¿ں گا۔ مدینے میں 10 دن قیام کے دوران جن لوگوں کے لیے دعائیں کیں، قبول ہوئیں اور اپنے لیے صرف کہا کہ مجھے عطا کر دیں، لہٰذا یہ تحریر (انتساب کی صورت میں آقا کریم کی حیات طیبہ لکھنا اور قصویٰ پر قصیدہ) عطا ہوئی۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی

فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔

اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہدائے سانحہ نماز جمعہ کی دسویں برسی پر اجتماع کا انعقاد کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیراعلیٰ کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے، فیصل کریم کنڈی
  • نبی کریم ﷺ کا واقعہ معراج‘ عظیم روحانی سفر
  • ہالا: مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ میں حفاظ اور علمائے کرام کی دستار بندی تقریب
  • فوج اور رینجرز ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ کارروائی کرے، علامہ مقصود ڈومکی
  • کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
  • کرم کی صورتحال میں بہتر ی آ رہی ہے: گورنر کے پی
  • کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی
  • خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد