راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ 9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی، نیول چیفس اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں ہونا خاص بات ہے، امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشق کے ساتھ ساتھ ہونے والے پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے، مشق میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے۔
4 ہزار سے زائد افراد کی اس عالمی بحری مشق اور ڈائیلاگ میں شرکت کی وجہ سے یہ اس خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہوگی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق امن مشق 2025 کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی، مشق کے دوران پاک میرینز اور سپیشل سروس گروپ (نیوی) کاو¿نٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے، سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔
امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا جس میں اعلیٰ ترین غیر ملکی و ملکی شخصیات کریں گی۔
واضح رہے کہ امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، 2023 میں ہونے والی
 آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی، امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے ۔

آزادکشمیر  اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ،2افراد زخمی 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: امن ڈائیلاگ ڈائیلاگ میں آئی ایس پی

پڑھیں:

مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا، کسی بھی حوالے سے بات چیت شروع نہیں کرنا چاہتے، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے، ہم کسی بھی حوالے سے ان کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرنا چاہتے۔

اتوار کو ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شیخ وقاض اکرم نے کہا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتی بھی ہے تو جب وہ اعلان کریں گے تب دیکھیں گے لیکن مذاکرات کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے ہم کسی بھی حوالے سے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات اوور سمجھیں، حکومتی رویے کو دیکھتے ہوئے مذاکرات سے باہر نکلے ہیں، یہ لوگ مذاکرات سے متعلق سنجیدہ تھے ہی نہیں، ان کا کام جوڈیشل کمیشن بنانا تھا لیکن اس کو کو تعطل کا شکار کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیشی نیول شپ سمدراجوائےپاک بحریہ کی امن مشقوں میں شرکت کریگا
  • یقین ہے کہ دنیا بھر سے مزید کاروباری ادارے ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری کریں گے، چین کی وزارت خارجہ
  • مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا، کسی بھی حوالے سے بات چیت شروع نہیں کرنا چاہتے، شیخ وقاص اکرم
  • پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار
  • پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار
  • پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلیے تیار
  • پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لئے تیار
  • پاک بحریہ نویں بین الاقوامی امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار
  • ہمیں دنیا ساتھ ساتھ آخرت کو بھی بہتر کرنے پر دھیان دیتا ہے،حسین بخشی