کراچی:

شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 9 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت شدید سردی متوقع ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا،کے پی کے میں بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا۔مری، گلیات اور گردونواح میں رات اور صبح کے وقت موسم شدید سرد ہوگا، خطہ پوٹھوہار میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑ سکتی ہے، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں صبح کے وقت ہلکی دھند کا امکان ہے۔ سندھ میں صوبے کے تمام اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، بلوچستان میں بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے، شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید سرد اور خشک موسم کی توقع ہے۔کشمیر میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سرد اور خشک موسم جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔    

متعلقہ مضامین

  • ملک میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
  • کراچی: مختلف علاقوں میں پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ
  • کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت، زندگی مفلوج ہونے لگی
  • کراچی کا موسم مزیدخشک اور سرد رہنے کا امکان
  • کراچی : سردی کی شدت پھر بڑھ گئی
  • کراچی میں سردی کی شدت میں پھر اضافہ
  • کراچی میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • آلودہ ترین شہروں میں آج کراچی 8 ویں نمبر پر