مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے، دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ 

 مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بھی ہیں۔

 وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہاہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں  کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ان کی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی۔

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اورعوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 مصطفیٰ ملک نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میں اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں،  کوشش ہو گی  کہ چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاؤں ،میں نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا

بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

  11 ہزار877 پوسٹیں ختم،15 ہزار مزید ختم کرنے کی تیاری؛ رائٹ سائزنگ کمیٹی میں انکشاف

وقاص عظیم : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بریفنگ  میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے رائٹ سائزنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا   29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں، ان وزارتوں میں 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق ہوئی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو سراہا،وزارت ریلوے نے رائٹ سائزنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا،وزارت ریلوے میں 95 ہزار 859 منظور شدہ آسامیوں میں سے 17 ہزار پہلے ہی ختم کی جاچکی ہیں،5 ہزار 695 آسامیوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے،رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید 15 ہزار آسامیاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی ہے، کمیٹی  نے وزارت ریلوے کی رائے سائزنگ ذیلی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا 

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

متعلقہ مضامین

  • رائٹ سائزنگ پالیسی؛ ریلوے میں سے 17 ہزار پوسٹیں ختم کردی گئیں
  •   11 ہزار877 پوسٹیں ختم،15 ہزار مزید ختم کرنے کی تیاری؛ رائٹ سائزنگ کمیٹی میں انکشاف
  • مصطفی ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر
  • مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن مقرر
  • مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
  • مصطفیٰ ملک وزارت اوور سیز پاکستانیز اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن مقرر
  • مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر
  • مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر
  • چوہدری سالک حسین یوتھ کے لیے خاص وژن رکھتے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن