برطرف آئی ٹی ملازم نے سسٹمز بند کردیے، برٹش میوزیم میں جاری نمائشیں معطل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
برٹش میوزیم کے برطرف ملازم کی جانب سے کچھ سسٹمز کو ’بند‘ کرنے کے باعث کئی نمائشیں معطل کرنا پڑ گئیں، یہ نمائشیں ہفتہ بھر بند رہیں گی۔
نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے سیاحتی مقامات میں سے ایک، روزیٹا اسٹون اور پارتھینن ماربلز کے لیے مشہور ہے، پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
میوزیم کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ایک آئی ٹی کنٹریکٹر جسے گزشتہ ہفتے برطرف کیا گیا تھا، میوزیم میں ’داخل‘ ہو گیا اور ہمارے کئی سسٹمز کو بند کر دیا۔‘
حکام نے بتایا کہ ہم میوزیم کو مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ ہماری عارضی نمائشیں آج بند کردی گئیں اور اختتام ہفتہ تک بند رہیں گی۔
دریں اثنا نیدرلینڈز ایسن میں ڈرنٹس میوزیم کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی جانب سے دھماکا خیز مواد کا استعمال کرتے ہوئے 3 قدیم بریسلیٹ اور سونے کا ہیلمٹ چوری کرنے کے بعد اسے ہفتے کے آخر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
میوزیم کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ پولیس کو ہفتے کی علی الصبح ایک دھماکے کی اطلاع دی گئی تھی، جس میں چوروں نے کوٹوفینسٹی کا سنہری ہیلمٹ چوری کر لیا تھا، جو پانچویں صدی قبل مسیح کے وسط کا ہے۔
یہ ہیلمٹ رومانیا کے بخارسٹ نیشنل ہسٹری میوزیم سے بطور قرض لیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور:موٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے مرد یا عورت کیلیے بھی ہیلمٹ لازمی قرار
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور میں موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے فرد کیلیے ہیلمٹ پہننے اور گاڑی میں ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھی سواری کیلیے سیٹ بیلٹ باندھنے کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ لوگوں کو ہیڈ انجریز سے محفوظ رکھنے کے لییکیا گیا، اس کا مقصد انسانی زندگی بچانا ہے۔ ڈاکٹر اطہر وحید نے
کہا کہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ سڑک پر ہونے والے حادثات کو بڑھنے سے روکا جائے، شہریوں کو پہلے ایک ہفتے آگاہی اور وارننگ دی جا رہی ہے اس کے بعد کارروائی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ، فیلڈ افسران اور ٹریفک ایف ایم 88.6 کے ذریعے آگاہی چلارہے ہیں۔سی ٹی او کا کہنا تھا کہ خواتین کی زندگی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی مردوں کی، ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک قدم آگے چلنا ہوگا، آئندہ 5 سال میں ہم لاہور اور پنجاب کو کیسا دیکھنا چاہتے ہیں یہ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دن کے وقت لاہور میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے، آئل ٹینکرز بھی رات 11 بجے شہر میں داخل ہوں گے۔ ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ میرا اولین مقصد شہریوں کے لیے کلین لاہور دینا ہے،شہریوں کو واضح تبدلی نظر آئے گی۔