آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، وقار یونس
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں بہت اچھا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے، وقار یونس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
دبئی : دبئی کے ایلیس کلب میں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ یافتہ ایلز کلب میں معروف کمنٹیٹرز اور کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں وقت گزارا۔
گزشتہ ایڈیشنز کے دوران ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 گالف ڈے یواے ای میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ فیسٹیول کے دوران کیلنڈر کا باقاعدہ حصہ بن چکا ہے جس سے کرکٹرز کو خوبصورت کورس سے لطف اندوز ہونے اور کلبزکے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع ملتا ہے۔
گالف ڈے کے موقع پر دبئی کیپیٹلز کے آئی ایل ٹی 20 کرکٹرز بین ڈنک، گلین چیپل، ایڈم روسنگٹن، برینڈن میک مولن، اسکاٹ کوگلین اور بیٹنگ کوچ ایان بیل نے شرکت کی۔ گلف ڈے کی تقریب میں گلف جائنٹس کے اسٹار جیمز ونس، باؤلنگ کوچ اوٹس گبسن، ٹام کوہلر کیڈمور، ٹم سیفرٹ، شارجہ واریئرز کے جیسن رائے اور مائیکل جونز اور ڈیزرٹ وائپرز کے ایڈم ہوز بھی شریک ہوئے۔
کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز میں وقار یونس، سائمن ڈول، نکھل چوپڑا، عروج ممتاز خان، ایلن ولکنز اور لورا میک گولڈرک شامل تھے جبکہ میچ آفیشلز پال ولسن، امپائر مارٹن سیگرز اور آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ بھی موجود تھے۔
آئی ایل ٹی 20 کمنٹری پینل میں شامل لیجنڈری پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس نے ایلس کلب میں اپنے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کے ساتھ نائن ہول کھیلنے میں بہت مزہ آیا۔ گالف ڈے کی منصوبہ بندی اچھی طرح سے کی گئی تھی اور یہ ٹورنامنٹ کے وسط میں سب کے لئے ایک اچھا وقفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کچھ بہت اچھے ٹیلنٹ کو نکھرتے دیکھ رہے ہیں یہ ایک بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے اور نوجوانوں خاص کر یواے ای کے نوجوان کرکٹرز کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ فرحان خان ایک دلچسپ کھلاڑی ہیں، وہ صرف 18 سال کے ہیں اور ان کا مستقبل اچھا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 وقار یونس
پڑھیں:
پی ایس ایل سیزن 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پی ایس ایل سیزن 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے لاہور قلندر کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں