پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق نویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 4 ہزار سے زائد افراد کی شرکت سے یہ خطے کی نمایاں ترین اور تاریخ ساز فوجی سرگرمی ہو گی، امن مشقیں 2007ء سے ہر 2 سال بعد منعقد کی جاتی ہیں۔
2023ء میں ہونے والی آٹھویں امن مشقوں میں 50 ملکوں نے شرکت کی تھی، امن مشق کا مقصد علاقائی امن و تعاون کو فروغ دینا ہے، امن مشق ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہے۔
امن 2025ء مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی، پاک میرینز اور اسپیشل سروسز گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم سے متعلق مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔
سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی، امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہو گا، اختتامی تقریب میں اعلیٰ ترین غیرملکی اور ملکی شخصیات شرکت کریں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب میں شرکت
چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
چین اور امریکہ میں اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پایا جاتا ہے، شیے فینگ
واشنگٹن:
واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پانڈا “باؤ لی” اور “چھنگ باؤ” کو پہلی بار باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ۔
اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ
امریکہ میں چین کے سفیر شیے فینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پانڈا چین کا قومی خزانہ اور چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ ہے۔ چینی اور امریکی عوام کے درمیان پانڈا سے جڑے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں جو چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی تاریخ سے بھی زیادہ پرانے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پانڈا کی حفاظت کرنا فطرت کی حفاظت کرنا ہے اور پانڈا کو گلے لگانا امن اور دوستی کو گلے لگانا ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ پانڈا کے لئے چینی اور امریکی عوام کی مشترکہ محبت انہیں یہ یقین دلاتی ہے کہ چین اور امریکہ میں اختلاف سے کہیں زیادہ اتفاق پایا جاتا ہے ۔
چینی سفیر نے کہا کہ پانڈا کے تحفظ میں چین امریکہ تعاون کی زبردست کامیابیوں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ چین اور امریکہ مل کر اچھے اور عظیم کام انجام دے سکتے ہیں جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔
یاد رہے کہ 15 اکتوبر، 2024 کو پانڈا “باؤلی” اور “چھنگ باؤ” سمتھسونین انسٹی ٹیوشن کے قومی چڑیا گھر پہنچے تھے جہاں وہ دس سال تک رہیں گے۔