بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر ’یوم سیاہ‘ منا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے یوم جمہوریہ کو ہر سال کشمیری یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے سڑکوں پر اضافی چیک پوسٹیں قائم کر رکھی ہیں، بڑی تعداد میں فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ کی مناسبت سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہے، دارالحکومت کے برہان وانی چوک میں بڑی تعداد میں شہری احتجاج میں شریک ہیں، احتجاج کے دوران بچوں نے سیاہ جھنڈے لہرا کر بھارت مخالف نعرے بازی کی۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ بھارت غاصب اور جارح ملک ہے، جارح اور دہشت گرد ملک کو یوم جمہوریہ منانا زیب نہیں دیتا، بھارت سے آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔ یوم سیاہ پر وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کا کہنا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ ہمارے لئے یوم سیاہ ہے، کشمیر کسی صورت بھارت کا حصہ ہے نہ کبھی ہوسکتا ہے، کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔
اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش متوقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ۔