بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلمان فلمساز انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز شفیع 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
فلم ساز ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ ان کا اصل نام ایم ایچ رشید تھا اور وہ معروف اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر رفیع کے چھوٹے بھائی تھے۔
فلمساز شفیع کو 16 جنوری کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 25 جنوری کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
فلم ساز شفیع اور رفیع مرحوم فلمساز صدیقی کے بھتیجے تھے۔ شفیع نے 90 کی دہائی میں صدیقی کے ساتھ کئی فلموں میں بطور معاون کام کیا۔ بعد ازاں 2001 میں جیارام کی فلم ’’ون مین شو‘‘ سے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کیا۔
شفیع کی مشہور فلموں میں ’’کلیانارامن‘‘، ’’پولیوال کلیانم‘‘ اور مموٹی کی فلم ’’تھومنوم مکالم‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جسٹس علی باقر نجفی نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا
’جیو نیوز‘ گریبجسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
وزارت قانون نے جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد جسٹس علی باقر نجفی کی تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن نے 11 اپریل کو جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ میں تقرری کی منظوری دی تھی۔