عالمی سطح پر ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں دنیا بھر میں اُن ایئر لائنز کی درجہ بندی کی گئی ہے جو مسافروں کے سامان کی حفاظت میں غیرذمہ داری کا ثبوت دیتی ہیں۔

رپورٹ OddsMonkey کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس نے 700,000 سے زیادہ ٹرپ ایڈوائزر کے ریویوز کا تجزیہ کیا اور لگیج لوزر ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ تخمینوں کا مطالعہ کیا۔ لگیج لوزر ڈیٹا بیس 18,000 سے زیادہ ہوائی اڈوں اور ایئر لائنز کے لائیو ذرائع کو ٹریک کرتا ہے۔

تجزیے میں پایا گیا کہ دنیا بھر کی تمام مختلف ایئرلائنز میں سے ایک ایسی ایئرلائنز ہے جو مسافروں کے سامان کھونے میں دیگر ایئرلائنز سے نمایاں ہے۔

جب ایئر لائنز میں سامان کھونے کی بات آتی ہے تو آئرلینڈ کی ایئر لائنز Aer Lingus کو اس غیر ذمہ داری کے حوالے سے بدترین ایئر لائن قرار دیا گیا ہے۔

اس ایئرلائن کے 14,003 ریویوز میں سے تقریباً 3.

14 فیصد نے گمشدہ سامان کی اطلاع دی جس کا مطلب ہے کہ ہر 100 مسافروں میں سے تین سے زیادہ مسافروں نے اپنی منزل پر اپنے بیگز نہ پہنچنے کا کیس رپورٹ کیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایئر لائنز

پڑھیں:

موبائل فون برآمدگی معاملہ: پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کا عملہ معطل، شوکاز جاری

کراچی:

پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازکے کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کےکیبن کریو سےملتان ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے موبائل فون برآمدگی کے معاملے پرتمام کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی روٹ کی پرواز کی ملتان آمد پرکسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران کیبن کریو سے جدید اسمارٹ فون برآمد ہوئے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزاکا تعین کیا جائےگا۔

ایئرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کوہرگزبرداشت نہیں کرتی اور غیرقانونی کاموں میں ملوث ملازمین کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جاتی۔

ذرائع کے مطابق کےمطابق گذشتہ دنوں دبئی سے ملتان آنے والی قومی ایئرلائن کی پروازکے عملے سے78موبائل فون برآمد ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ کیلیے پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں جلد بحال ہونے کا امکان
  • فافن کی عام انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے رجحان پر رپورٹ
  • عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت کونسی ؟، فافن کی رپورٹ جاری
  • عام انتخابات، ملک بھر میں خواتین کی مقبول جماعت بارے فافن کی رپورٹ جاری
  • امریکی ایئرلائن کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
  • دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سے بھی 100 گنا لمبی چوٹیاں دریافت
  • موبائل فون برآمدگی معاملہ: پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کا عملہ معطل، شوکاز جاری
  • بنکاک میں بدترین فضائی آلودگی کے باعث اسکول بند کردیے گئے
  • دنیا بھر کے مرد لمبے ہوگئے، قد میں خواتین کی نسبت دگنا اضافہ