لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔

منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار لون جاری کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔

“اپنی چھت، اپنا گھر” کے پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان درخواستوں کی تصدیق تین غیر جانبدار مائیکروفنانس ادارے کر رہے ہیں تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔پروگرام کے تحت 5 ہزار سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ مزید گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ اس پروگرام میں سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کے قرضے حاصل کرنے والے افراد کو 9 سال میں ماہانہ 14 ہزار روپے قسط کی صورت میں اصل رقم ہی واپس کرنی ہوگی، جو عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے، “ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، اور ماں کو بے گھر بچوں کا سب سے زیادہ احساس ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور ہر کسی کے پاس اپنی چھت کا سکون ہو۔” منصوبے سے متعلق مزید معلومات کے لیے پورٹل acag.

punjab.gov.pk اور ہیلپ لائن 0800-09100 قائم کی گئی ہے۔

مریم نوز نے کہا یہ منصوبہ عوامی فلاح کا سب سے بڑا اور بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو رہا ہے، جس سے لاکھوں بے گھر افراد کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اپنی چھت

پڑھیں:

پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی

افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید متحرک  ہو چکے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی کرلی ہے۔ افغان تربیت یافتہ نوجوانوں سمیت دس ہزار سے زائد افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار 664 افراد کو پراجیکٹ پرسنز قرار دیدیا ہے۔ 10 ہزار 441 افراد کو واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب میں افغان تربیت یافتہ2 ہزار 301 نوجوان جبکہ مقامی طور پر ٹریننگ لینے 1625 افراد کی نشاندہی کی گئی ہے۔ افغانستان سمیت مختلف جیلوں سے رہا ہونیوالے 2 ہزار 999 افراد کو بھی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب میں قبائلی علاقوں سے تربیت حاصل کرنیوالے 82 افراد کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق واچ لسٹ میں شامل افراد سمیت فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دس ایف آئی آرز کا اندراج بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ٹرانسپورٹ میں کلین انرجی متعارف کرائینگے: مریم نواز
  • اپنا پروگرام :پنجاب میں9ہزار افراد کو ساڑھے 8ارب بلا سود قرض جاری
  • اپنی چھت اپنا گھر سکیم کے تحت پنجاب میں 9 ہزار افراد کو بلاسود قرضے جاری
  • اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا، مریم نواز
  • اپنی چھت اپنا گھر سکیم، 9 ہزار سے زائد افراد کو بلاسود قرض جاری
  • پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار
  • 2 لاکھ سے زائد نوجوانوں کیلئے ملازمتیں دینے کا پروگرام شروع کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان
  • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
  • پنجاب میں 19 کالعدم تنظیموں سے وابستہ 29 ہزار سے زائد افراد کی نشاندہی