Daily Ausaf:
2025-04-16@22:51:31 GMT

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور مسلمان فلمساز انتقال کرگئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

بھارت(نیوز ڈیسک)فلم ساز ملیالم فلم انڈسٹری میں اپنی مزاحیہ فلموں کے حوالے سے جانے جاتے تھے۔ ان کا اصل نام ایم ایچ رشید تھا اور وہ معروف اسکرین رائٹر اور ڈائریکٹر رفیع کے چھوٹے بھائی تھے۔فلمساز شفیع کو 16 جنوری کو فالج کا دورہ پڑنے کے بعد کوچی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ کئی دن تک انتہائی نگہداشت میں زیرِ علاج رہنے کے بعد 25 جنوری کو اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔فلم ساز شفیع اور رفیع مرحوم فلمساز صدیقی کے بھتیجے تھے۔

شفیع نے 90 کی دہائی میں صدیقی کے ساتھ کئی فلموں میں بطور معاون کام کیا۔ بعد ازاں 2001 میں جیارام کی فلم ’’ون مین شو‘‘ سے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز کیا۔شفیع کی مشہور فلموں میں ’’کلیانارامن‘‘، ’’پولیوال کلیانم‘‘ اور مموٹی کی فلم ’’تھومنوم مکالم‘‘ وغیرہ شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

بی جے پی کی مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی؟ مغربی بنگال میدانِ جنگ بن گیا

بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے پاس ہونے کے بعد مغربی بنگال سمیت کئی ریاستیں شدید احتجاج کی لپیٹ میں ہیں۔ مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، جہاں جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ ہے، اور احتجاجی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔

بی جے پی حکومت پر الزام ہے کہ وہ مسلمانوں کی آواز دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ مظاہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے ان اقدامات کو جمہوری آزادیوں پر حملہ قرار دیا ہے۔

اسی دوران بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوتیرمے سنگھ مہتو نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھ کر مغربی بنگال میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ (AFSPA) نافذ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

یہ قانون، جسے "کالا قانون" بھی کہا جاتا ہے، سیکیورٹی فورسز کو غیر معمولی اختیارات فراہم کرتا ہے، جن میں بغیر وارنٹ گرفتاری، تلاشی اور طاقت کا بے لگام استعمال شامل ہے۔ ناقدین کے مطابق اس قانون کے ذریعے ریاستی ظلم کو قانونی تحفظ مل جاتا ہے، اور جبری گمشدگیوں، غیرقانونی حراستوں اور ماورائے عدالت قتل جیسے اقدامات کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا مقصد AFSPA کے ذریعے مسلمانوں کو ریاستی جبر کا شکار بنا کر ان کی سیاسی، سماجی اور مذہبی شناخت کو دبانا ہے۔

یہ سوال اب شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا مغربی بنگال کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کیا جا رہا ہے؟ اور کیا بھارت میں مذہبی شناخت جرم بن چکی ہے؟

 

متعلقہ مضامین

  • چنگان پاکستان کی مشہور گاڑی کی قیمتوں میں بڑی ردوبدل ، کمی یا اضافہ ؟ جانیں 
  • حافظ آباد میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 3 بچے انتقال کرگئے
  • حکومت بلوچستان امن و امان کیلئے پالیسی واضح کر رہی ہے، ظہور بلیدی
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • مولانا مودودی کے قریبی ساتھی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے
  • امریکی صدر کا سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی مصنوعات پر جلد محصولات عائد کرنے کا اعلان
  • اسرائیل کیخلاف جہاد میں حصہ لیں
  • بی جے پی کی مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی؟
  • بی جے پی کی مسلمان دشمنی کھل کر سامنے آ گئی؟ مغربی بنگال میدانِ جنگ بن گیا
  • مانسہرہ کے علاقے اچھڑیاں کا مشہور چپلی کباب جو امریکا تک جاتا ہے