Nawaiwaqt:
2025-01-27@06:12:51 GMT
ویسٹ انڈیز کو دوسری اننگز میں جلد آؤٹ کریں گے، اسپنر نعمان علی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے اسپنر نعمان علی نے کہا ہے کہ اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس میں نعمان علی نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو دوسری اننگز میں جلد آؤٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ جب 5 دن کے میچ ہوتے تھے تب بھی تنقید ہوتی تھی، اس طرح کی کنڈیشن میں ہم پچھلے 3 میچز جیتے ہیں۔اسپنر نعمان علی نے مزید کہا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں، ایکسٹرا رنز دیے، کوشش کریں گے کہ کل غلطیاں نہ کریں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نعمان علی
پڑھیں: