چین کا مصنوعی سورج 10 کروڑ ڈگری درجہ حرارت تک پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے 2023 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی “مصنوعی سورج” مشین EAST کے ذریعے جوہری فیوژن کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس نے 1,000 سیکنڈز تک پلازما کا تسلسل برقرار رکھا، جب کہ 2023 میں قائم 403 سیکنڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ کامیابی توانائی کے نئے ذرائع کی تلاش میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔
رپورٹ کے مطابق توانائی کی ضروریات کے لیے جوہری فیوژن تیار کرنا سائنسدانوں کا طویل عرصے سے ایک ہدف رہا ہے لیکن درجہ حرارت کو 100 ملین ڈگری سیلسیس (10 کروڑ) سے زیادہ تک پہنچانا اور اس کے طویل مدتی آپریشن کو برقرار رکھنا ہمیشہ ایک چیلنج ثابت ہوا ہے, تاہم، 1,000 سیکنڈ تک سسٹم کو مستحکم کرنے سے،
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کی کوشش میں ایک اہم سنگ میل حاصل کر لیا گیا ہے۔ چین کے ایک اعلیٰ سائنس دان سونگ یونٹاؤ نے وضاحت کی کہ فیوژن کے کام کرنے کے لیے، ڈیوائس کا لمبے عرصے اور آسانی سے اور مؤثر طریقے سے چلنا ضروری ہے, ہزاروں سیکنڈ, مستقبل کے فیوژن پاور پلانٹس میں توانائی کا مسلسل بہاؤ پیدا کرنے کے لیے اہم ہے۔
سونگ یونٹاؤ نے مزید کہا کہ ہم EAST کے ذریعے بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے اور فیوژن توانائی کو انسانیت کے لیے عملی استعمال میں لانے کی امید ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جوہری ری ایکٹر ابھی تک اس مقام تک نہیں پہنچ سکا جہاں وہ نیوکلیئر فیوژن کے ذریعے اپنی توانائی پیدا کر سکے, لیکن نیا ریکارڈ توانائی کا ایک مستحکم، دیرپا بہاؤ بنانے کی جانب ایک امید افزا قدم ہے جو مستقبل کے ری ایکٹروں کو طاقت فرہم کرسکتا ہے۔
چینی سائنسدان 2006 سے ایسٹ ری ایکٹر کے ساتھ کام کر رہے ہیں جس حوالے سے لاکھوں ٹیسٹ کر چکے ہیں, EAST کی کامیابی سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، چین اب صوبہ Anhui میں ایک نئی، جدید فیوژن ریسرچ کی سہولت تعمیر کر رہا ہے۔ اس سے فیوژن توانائی کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستانی لڑکی کے عشق میں مبتلا ہندو نوجوان نے اسلام قبول کرلیا، بھارت جانے سے انکار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کراچی کا موسم مزیدخشک اور سرد رہنے کا امکان
کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کےدوران شہر کا موسم مزید خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم پر مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سےکم درجہ حرارت 9 سے 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 11سے 13 ڈگری تک جاسکتا ہے جبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کا موسم دن میں گرم اور رات میں کافی ٹھنڈا ہے، کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مختلف سمتوں سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔