بہاولپور کے شیر باغ میں 7 سالہ بنگال ٹائیگر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بہاولپور:
شیر باغ انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث 7 سالہ بنگال ٹائیگر بیماری کے باعث دم توڑ گیا۔
کیوئیٹر شیر باغ عثمان بخاری کے مطابق بنگال ٹائیگر گردوں کے مرض میں مبتلا تھا جس کا علاج جاری تھا لیکن ٹائیگر نے تین روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا۔
پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق ٹائیگر کی موت معدے کی انفیکشن اور گردے فیل ہونے کے باعث ہوئی۔
شیر باغ انتظامیہ کے مطابق 7 سال قبل ٹائیگر کی پیدائش بہاولپور شیر باغ میں ہی ہوئی تھی جبکہ ٹائیگر پچھلے تین سال سے آنکھ کے مرض میں بھی مبتلا تھا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت: آرڈیننس فیکٹری میں ہولناک دھماکہ، 8 افراد ہلاک 7 زخمی
نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز تقریباً 5 کلو میٹر دور تک سنی گئی ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے تلے پھنسے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ مزید امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا کہ جس وقت دھماکہ ہوا اور عمارت کی چھت گری اس وقت 14 کارکن فیکٹری کی چھت پر موجود تھے، خوش قسمتی سے ریسکیو ٹیموں نے اب تک کم از کم دو افراد کو بچا لیا ہے۔
آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے سے ہتھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ثابت ہو چکی ہے، اس سے قبل اکتوبر 2024 میں بھی بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں واقع آرڈیننس فیکٹری میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔