اسلام آباد:

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اور وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے۔

مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر غلام مصطفیٰ ملک کو اہم ذمہ داریاں تقویض کی گئیں۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیے گئے۔

مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی دونوں وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے اور انکی تقرری وزارتی امور میں مدد دے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ اعتماد پر چوہدری شجاعت حسین اور انکے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہوگی چوہدری شجاعت حسین کے سیاسی رواداری اور حب الوطنی کے مشن کو آگے بڑھاوں۔ ہمیشہ سیاست کو ہمیشہ عبادت سمجھا اسی جذبہ سے دونوں وزارتوں میں مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کروں گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ

چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے دورہ چین کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال اکتوبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے کازان میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور چین۔بھارت تعلقات کی بہتری اور ترقی کے حوالے سے اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ۔ حالیہ دنوں میں چین اور بھارت دونوں ممالک کے سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عمل کیا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع نے کثیر الجہتی مواقع پر ملاقاتیں کی ہیں۔ چین-بھارت سرحدی امور کے خصوصی نمائندوں کے 23ویں اجلاس کے انعقاد سے مثبت نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔ دونوں فریقوں نے تبادلوں کو بہتر اور مضبوط بنانے، میکانزم پر مبنی بات چیت اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو بحال کرنے اور چین-بھارت تعلقات کو جلد از جلد صحت مند اور مستحکم ترقی کے راستے پر واپس لانے پر اتفاق کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،ہیومن ریورس ڈویلپمنٹ کے فوکل پرسن مقرر
  • مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،وزارت مذیبی امور کے فوکل پرسن مقرر
  • غلام مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز اور مذہبی امورکے فوکل پرسن مقرر
  • مصطفیٰ ملک کو وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا
  • مصطفیٰ ملک وزارت اوور سیز پاکستانیز اور وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے فوکل پرسن مقرر
  • مصطفیٰ ملک وزارت اوورسیز پاکستانیز ،وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن مقرر
  • گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے : وفاقی وزیر مذہبی امور
  • کینال بنانے کے خلاف عوامی تحریک آج مارچ کرے گی
  • چین۔بھارت تعلقات کو مستحکم ترقی کے راستے پر جلد از جلد واپس آنا چاہیئے ، چینی وزارت خارجہ