واشنگٹن:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کا منصوبہ پیش کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کو ڈیمالیشن سائٹ کہہ کر وہاں "صفائی" کی تجویز دیتے ہوئے فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ عرب ممالک کے تعاون سے فلسطینیوں کے لیے مستقل یا عارضی طور پر نئی رہائش گاہیں بنانا چاہتے ہیں، وہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے فلسطینیوں کی منتقلی پر بات کریں گے۔

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اپنے دوسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔  19 جنوری کو نافذ جنگ بندی کے دوران، اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کا تبادلہ کیا، جس میں 7 اسرائیلی یرغمالی اور 290 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا گیا۔

امریکی صدر کے اس مذموم منصوبے نے فلسطینیوں کیلئے مزید خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ فلسطینیوں نے مسلسل حملوں، جانی و مالی نقصانات کے باوجود ہمیشہ اپنے آبائی گھر اور زمین چھوڑنے کی تجاویز کو مسترد کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کے سخت گیر رہنما اور حال ہی میں جنگ بندی معاہدے کی مخالفت میں استعفیٰ دینے والے قومی سلامتی کے سابق وزیر اتمار بن گویر نے غزہ کو "صاف" کرنے کی ٹرمپ کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔

مصری صدر السیسی نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات مصر اور اسرائیل کے درمیان 1979 کے امن معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

رہائی کے بعد غزہ لوڑنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،ایک شہید

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہو کر شمالی غزہ میں گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گہا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں گھر واپسی کے انتظار میں رات سڑکوں پر گزاری، رہائی کے بعد شمالی غزہ پہنچنے والے فلسطینیوں پر
اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عاید کیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالی خاتون کی رہائی میں تاخیر کی، خاتون کی رہائی میں تاخیر فلسطینیوں کی واپسی میں رکاوٹ کی وجہ بنی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری ہے جس مین بچی سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر سوئٹزرلینڈ میں ہیلتھ ورکرز نے یواین آفسزکے باہر احتجاج کیا اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 47 ہزار 283 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں 4 اسرائیلی خواتین فوجیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔
غزہ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا اردن اور مصر سے غزہ کے مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو قبول کرنیکا مطالبہ
  • رہائی کے بعد غزہ لوڑنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،ایک شہید
  • اردن نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا ٹرمپ کا منصوبہ مسترد کر دیا
  • امریکی منصوبہ مسترد، اردن  غزہ کی حمایت میں ڈٹ گیا
  • ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی
  • امریکہ، اسرائیل کو فضول مشورے دینا بند کرے، حماس
  • اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، گھر واپس جانے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، ایک شہید
  • ٹرمپ نے فلسطینیوں کو نکال کر غزہ کو ’صاف‘ کرنے کا منصوبہ دے دیا
  • سرنگوں اور ملبے سے اُبھرتی ہوئی حماس