سوڈان، سعودی اسپتال پر ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ افریقہ کے شورش زدہ مسلم ملک سوڈان کی ریاست دارفور میں ایک اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق الفشر کا سعودی اسپتال دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ان کے اہلخانہ بھی شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک ذرائع نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر اطلاع دی کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 37 افراد آج دم توڑ گئے۔ اس طرح ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 67 ہو گئی ہے۔ سوڈانی فوج اپریل 2023 سے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نامی مسلح فوجی گروپ کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ RSF نے دارفور کے تقریباً پورے مغربی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو کہ ایک وسیع علاقہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ برس مئی سے ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم وہ شہر کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی کیوں کہ انہیں سوڈانی فوج کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نائیجیریا میں ایک بار پھر ایندھن کے ٹینکر میں دھماکا، 18 افراد ہلاک
اینوگو (نیوز ڈیسک)جنوب مشرقی نائیجیریا کی ریاست اینوگو میں فیول ٹینکر میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔
خیال رہے اس واقعے سے ایک ہفتہ قبل شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا ہوا تھا جس میں تقریباً 100 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
رائٹرز کے مطابق فیول ٹینکر کے بریک فیل ہونے کے باعث ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔
روڈ سیفٹی کے ترجمان کے بیان کے مطابق بریک فیل ہونے کے بعد ٹینکر ہائی وے پر چلتی دیگر گاڑیوں سے ٹکرایا جس کے باعث زور دار دھماکا ہوا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس حادثے میں بچ جانے والے 10 افراد کو مختلف نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں تاہم حادثے میں 18 افراد بری طرح سے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
افریقی ملک نائجیریا میں فیول ٹینکر حادثات معمول بن چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سڑکوں کی خراب حالت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں کئی اموات ہوتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:اسپیکرآزادکشمیراسمبلی کے قافلے پرشرپسندوں کا حملہ، دو افراد زخمی