معروف بھارتی اداکاروں کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 22 جنوری کو ہریانہ کے مرتھل پولیس اسٹیشن میں اداکار شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ دھوکا دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا۔
یہ دونوں اداکار ان 13 افراد میں شامل ہیں جن پر اعتماد کی خلاف ورزی، دھوکا دہی، اور جائیداد کی غیر قانونی منتقلی جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (اے سی پی) مورتھل، اجیت سنگھ کے مطابق، شکایت بنیادی طور پر ایک سوسائٹی کے خلاف ہے جس پر لوگوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے دوران شریاس تلپڑے اور آلوک ناتھ کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا۔
شکایت گزار وپل انٹیل کے مطابق سرمایہ کاروں کو یقین دلایا گیا کہ ان کی رقم محفوظ ہے اور میچورٹی پر فوری ادائیگی ہوگی۔
انٹیل نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سوسائٹی نے اعلیٰ ہوٹلوں میں تقریبات منعقد کیں، جنہیں تربیتی پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا۔ تاہم، بعد میں ایجنٹس کی مراعات روک دی گئیں اور سرمایہ کاروں کو میچور رقم کی ادائیگی میں تاخیر ہونے لگی۔ اس کے بعد سوسائٹی کے مالکان نے فون بند کر دیے اور دفاتر بند کر دیے۔
جب سرمایہ کاروں اور ایجنٹس نے سوسائٹی سے جڑے افراد سے رابطہ کیا، تو انہیں جھوٹی یقین دہانیاں دی گئیں تاہم رقم واپس ن دی گئی۔
واضح رہے کہ شریاس تلپڑے کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئے ہیں۔ دوسری جانب، سینئر اداکار آلوک ناتھ نے اپنے کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے اور وہ 1982 سے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل سرمایہ کاروں آلوک ناتھ
پڑھیں:
لاہور: عدالتوں میں دیر سے آمد، پولیس افسران کو صبح 8 بجے لوکیشن شیئر کرنے کا حکم
لاہور:پولیس افسران، اہل کاروں اور گواہوں کے عدالتوں میں بروقت نہ پہنچنے کی شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز نے افسران اور اہل کاروں کو صبح 8 بجے لوکیشن گروپ میں شیئر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کو عدالتوں میں افسران اور اہل کاروں کے بروقت پیش نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اس پر ایس ایس پی آپریشنز نے حکم دیا ہے کہ صبح 8 بجے عدالت میں تمام گواہان کو بھی پیش کروایا جائے، جس ڈویژن کے گواہان غیر حاضر ہوں گے، ڈویژن کا لیگل انچارج اسی روز شام کو ایس ایس پی کے پاس پیش ہوگا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا ہے کہ کوتاہی ہرگز نہ ہو ورنہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔