Jang News:
2025-01-27@06:09:18 GMT

حکومت صرف لاہور پر توجہ نہ دے: ہمایوں اختر خان

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

حکومت صرف لاہور پر توجہ نہ دے: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان ـــ۔ فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف لاہور شہر پر توجہ نہ دے۔ ماموں کانجن، کنجوانی بھی پنجاب کا حصہ ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ وہ حلقے کے عوام کے ہر دُکھ سُکھ میں اُن کےساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہاں موٹر وے کے ساتھ انڈسٹریل زون قائم کیا جائے، انڈسٹریل زون کے قیام سے مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے: ہمایوں اختر

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔

ہمایوں اختر نے حلقہ این اے 97 تاندلیانوالہ کے دورے کے دوران علاقہ عمائدین سے ملاقات میں کہا کہ حکومت زراعت پر خصوصی توجہ دے اور کسانوں کا ہاتھ تھامے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی۔ پاکستان اور چین کے درمیان سرسبز و طویل مدتی شراکت داری قائم ہے۔

ڈیووس میں چینی میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ چین نے سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، علوم کی منتقلی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے، پاکستان کو چینی صنعتوں کےلیے برآمدی مرکز بنانے کی کوشش ہو گی۔

ایف بی آر حکام کو گاڑیاں فراہم کیا جانا اہم ضرورت ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر اہلکار دفتروں میں بیٹھ کر کام جاری نہیں رکھ سکتے،

سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سی پیک سیکنڈ فیز میں باہمی کاروباری شراکتوں کے ثمرات نمایاں ہوں گے، اس فیز میں چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اسی سال پانڈا بانڈ کا اجرا ہو جائے، ہم چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی کےلیے کوشاں ہیں۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پہلے ایف ڈی آئی ڈیجیٹل انیشی ایٹو کا پاکستان کے لیے اجرا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے، ہم دوسروں کے تجربات سے سیکھ کر پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو آگے لے جانے کے خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم شہباز شریف سے سعد رفیق، رانا مشہود و دیگرکی ملاقات
  • کراچی کے تاجر بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر
  • پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا: محسن نقوی
  • لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری پریس کانفرنس کر رہی ہیں
  • قیام امن کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کو مولانا فضل الرحمان کی پیش کش
  • گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے 40 ہزار روپے واپس کیے جائیں گے : وفاقی وزیر مذہبی امور
  • وفاقی حکومت کی کارکردگی تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بری ہے :شاہد خاقان عباسی
  • موجودہ حکومت کارکردگی میں PTI سے بھی بری ہے، شاہد خاقان عباسی
  • چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کے امکانات پر توجہ ہوگی، وزیر خزانہ