کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسجز کرنے میں کیا بری بات ہے؟ شاداب خان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈز شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کیے جانے والے دعوے کے سوال کا حیران کن جواب دیا ہے۔
نجی ٹی وی شو میں ایک خاتون کے سوال ’اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز میسج کرتے ہیں، آپ نے کس کو میسج کیا؟‘ کا شاداب خان نے حیران کن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کرکٹرز میسج کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے، کسی اداکارہ کو اگر ڈی ایم پسند نہیں آرہا تو آسان حل یہ ہے کہ اُسے نظر انداز کردیں۔ شاداب نے کہا کہ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کیلیے یہ باتیں کرتے ہیں اور خاص طور پر ورلڈکپ یا بڑے ایونٹ کے وقت اس طرح کی باتیں سامنے آتی ہیں۔
شاداب نے کہا کہ جب اس طرح کی بات سامنے آتی ہے تو ہم آپس میں پوچھتے ہیں کہ کس نے میسج کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی متعدد اداکاراؤں کی جانب سے دعویٰ کیا جاچکا ہے کہ کئی کرکٹرز کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میسجز کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ
ایشیا کے امیر ترین شخص کا دنیا کا سب سے بڑا ڈیٹا سینٹر بھارت میں تعمیر کرنیکا منصوبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز
ممبئی (آئی پی ایس )ایشیا کے امیر ترین شخص کی جانب سے ایک حیرت انگیز منصوبے پر کام کیا جا رہا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز بھارت میں دنیا کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر کو تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس منصوبے پر ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں کام کیا جائے گا اور یہ بھارت میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اس مقصد کے لیے مکیش امبانی کی جانب سے اے آئی سیمی کنڈکٹرز NVIDIA کمپنی سے خریدے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ NVIDIA اے آئی ٹیکنالوجی کے شعبے میں چند اہم ترین عالمی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ریلائنس اور NVIDIA نے اکتوبر 2024 میں بھارت میں مشترکہ طور پر اے آئی انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔
امریکی کمپنی کے مطابق اس کی جانب سے بلیک ویل اے آئی پراسیسرز ریلائنس کے ڈیٹا سینٹر کو سپلائی کیے جائیں گے، مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات دستیاب نہیں۔ستمبر 2024 میں ریلائنس انڈسٹریز اور NVIDIA نے بھارت میں اے آئی سپر کمپیوٹرز اور لارج لینگوئج ماڈلز (ایل ایل ایم ایس) کی تیاری کے لیے بھی شراکت داری کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے بھی اے آئی منصوبوں میں سپورٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔اس مقصد کے لیے 10 ہزار کروڑ بھارتی روپے کی سرمایہ کاری اے آئی پراجیکٹس کے لیے کی جائے گی۔ مگر اس حوالے سے مختلف چیلنجز کا بھی سامنا ہے کیونکہ بھارت میں چپس تیار کرنے والی انڈسٹری نے ابھی آغاز کیا ہے اور اس حوالے سے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور برسوں کی محنت کی ضرورت ہے۔