فلم پریمیئر میں معمر رانا کی خراب حالت، ساتھیوں کے سنبھالنے کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ تاہم، اس بار کسی فلم یا ڈرامے کی وجہ سے نہیں، بلکہ ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس نے مداحوں میں تشویش دوڑا دی ہے۔
لالی ووڈ اداکار معمر رانا اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں واپسی کےلیے تیار ہیں۔ نوے کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والے معمر رانا نے لاتعداد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے زوال کے باوجود، انہوں نے ٹیلی ویژن کا رخ نہیں کیا اور فلموں سے وابستہ رہے۔
ان کی فلم ’’باپ‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ گزشتہ دنوں فلم کے پریمیئر شو میں معمر رانا کی غیر معمولی انداز میں شرکت نے سب کو حیران کردیا۔
پریمیئر کے دوران معمر رانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں غیر معمولی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہیں چلنے میں دشواری ہو رہی ہے اور ان کے ساتھی اداکار انہیں سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس منظر نے وہاں موجود لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
معمر رانا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے اور لوگ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ اصل حقیقت کیا ہے اس پر ابھی تک اداکارہ کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
معمر رانا کی وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ اس حوالے سے مزید کیا تفصیلات سامنے آتی ہیں۔ لیکن اب تک اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین کے مختلف تاثرات سامنے آرہے ہیں، جن میں اداکار کے ممکنہ طور پر ’’کچھ‘‘ پینے کے باعث حالت خراب ہونے پر تنقید کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر معمر رانا کی
پڑھیں:
علیزے شاہ نے ٹرولنگ سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا
پاکستان شوبز کی اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان کر دیا۔
تنازعات کے باعث سُرخیوں میں رہنے والی اداکارہ اور ماڈل علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ علیزہ شاہ، جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’سپر اسٹار‘ سے کیا اور ڈرامہ ’عہدِ وفا‘ کے ذریعے مقبولیت حاصل کی، حالیہ برسوں سوشل میڈیا ٹرولنگ کا نشانہ بنتی رہی ہیں جس کی وجوہات میں ان کا لباس، اسٹائل اور میوزک ویڈیوز شامل ہیں۔
حال ہی میں علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید سے دہنی طور پر متاثر ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بظاہر وہ مضبوط دکھائی دیتی ہیں، لیکن اندرونی طور پر کئی مسائل سے دوچار ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی کسی غیر اخلاقی راستے سے شہرت حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، اس کے باوجود انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
اداکارہ نے اب اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ’She Quits‘ لکھ کر سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کیا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود اپنی تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ٹرولنگ سے تنگ اداکارہ نے سوشل میڈیا کو ’جہنم‘ سے تشبیہ دی۔
علیزہ شاہ کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ یہ توجہ حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’اگر کچھ پوسٹ کر رہی ہو تو ردعمل برداشت کرنا بھی سیکھو۔‘
جبکہ مداح علیزے کے لیے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا، ’لگتا ہے وہ کسی ذہنی دباؤ سے گزر رہی ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔‘ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اداکارہ کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ انہیں ہدایت دے اور سکون عطا کرے۔‘