دیپیکا یا ریکھا؟ مداح ریمپ واک دیکھ کر کنفیوژن کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے نئے انداز نے مداحوں کو لیجنڈری اداکارہ ریکھا کی یاد دلادی۔
دیپیکا نے ممبئی میں فیشن ڈیزائنر سبیاساچی مکھرجی کے 25 سال مکمل ہونے پر منعقدہ خصوصی شو میں شرکت کی۔
دیپیکا نے ماں بننے کے بعد پہلی بار اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ ریمپ پر واک بھی کی اور دونوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اس اوینٹ کی تصاویر سامنے آئیں تو سوشل میڈیا صارفین دیپیکا کو ریکھا سے بھی تشبیہہ دیتے نظر آئے۔
ریمپ واک کیلئے دیپیکا نے ڈھیلی کریم شرٹ، میچنگ ٹراؤزر اور ٹرینچ کوٹ پہنا اور شاندار اسٹیٹمنٹ جیولری کے ساتھ اپنی لُک مکمل کی۔
ساتھ ہی انہوں نے کلائی میں کئی قسم کے بریسلیٹس بھی پہنے جو کئی جواہرات سے مزین تھے۔
اداکارہ نے اپنے بالوں کو اونچے بن میں باندھ رکھا تھا اور ساتھ عینک بھی پہنی تھی۔
View this post on InstagramA post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)
ویڈیوز سامنے آنے کے بعد ایک مداح نے کہا کہ ’ایک حقیقی ملکہ دیپیکا پڈوکون، ریکھا جی کی میراث کو آگے بڑھا رہی ہیں۔‘
ایک اور تبصرے میں لکھا گیا کہ ’کیا یہ دیپیکا ہے یا ریکھا؟ ایک نظر میں مجھے لگا یہ ریکھا ہے‘۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ’میں ان کا سب سے بڑا مداح ہوں لیکن پھر بھی مجھے یہ پہچاننے میں پانچ منٹ لگے کہ یہ دیپیکا ہے یا نہیں‘۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’دیپیکا ریکھا کی بایوپک کر سکتی ہیں۔‘
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
’چاچا تو ڈانس بھی کر لیتے ہیں‘: جے دیپ کے ”مووز“ دیکھ کر لوگوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے
نیٹ فلکس کی نئی تھرلر فلم جیول تھیف، دی ہیسٹ بیگنز کا پہلا گانا ’جادو‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ گانے میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت اور نکیتا دتہ کی شاندار پرفارمنس نے اسٹیج کو روشن کر دیا، لیکن جس چیز نے سب کو چونکا دیا وہ تھا جے دیپ اہلاوت کا شاندار رقص۔
عام طور پر سنجیدہ کرداروں میں نظر آنے والے جے دیپ اہلاوت نے اس بار اپنے منفرد ڈانس اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ گانے کے ایک کلپ میں انہیں بےحد اعتماد اور زبردست ہم آہنگی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، اور کئی مواقع پر وہ سیف اور نکیتا کو بھی پیچھے چھوڑتے نظر آئے۔
View this post on Instagram
A post shared by Cinemanity | Mradul Sharma (@cinemanityofficial)
سوشل میڈیا پر مداحوں نے جےدیپ کے ڈانس کی خوب تعریف کی۔ ایک صارف نے لکھا، ’میرا بندہ جےدیپ اہلاوت تو چھا گیا! اس کو تو فوری طور پر ایک سنگل ڈانس البم دے دو!‘
دوسرے نے کہا، ’یہ تو نیچرل مووز ہیں، کسی سے سیکھے نہیں، کون جانتا تھا یہ ڈانس بھی کر سکتا ہے؟‘
ایک اور مداح نے لکھا، ’یہ تو سرپرائز ہے… جےدیپ واقعی میں ڈانسنگ اسٹار ہے۔‘
کسی نے تو یہاں تک کہہ دیا، ’وکی کوشل کو بھول جاؤ، جےدیپ اہلاوت کو جادو میں دیکھو۔‘
یاد رہے، سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 25 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں سیف علی خان ایک چالاک دھوکے باز کے روپ میں جبکہ جےدیپ اہلاوت ایک خطرناک مافیا باس کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بوداپیسٹ، استنبول اور ممبئی جیسے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے اور کہانی ایک سنسنی خیز ذہنی کھیل، دھوکہ دہی اور ایکشن سے بھرپور ہے۔
Post Views: 1