بانی کی مہربانیاں؛ جنید اکبر اِن علی امین آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سٹی42: معلوم ہوا ہے کہ بانی نے خیبر پختونخوا کے عاطف خان اور بعض وکیلوں کے مسلسل کان بھرنے پر خیبر پختونخوا لے وزیراعلیٰ اور اپنے دیرینہ ساتھی علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت چھینی۔ بانی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے برطرف کر کے جنید اکبر کو پختنوخوا میں پی ٹی آئی کا نیا سربراہ بنانے کی اطلاعات کل 25 جنوری کو سامنے آئی تھیں۔ آج اس تبدیلی کی "اندر کی کہانی" ن سامنے آئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بانی نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے برطرف کرنے کا اقدام وکیلوں اور عاطف خان کی شکایتوں کے نتیجہ میں کیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق عمران خان نے کل جمعہ کے روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا تو اس کے پیچھے وکیلون کی شکایات اور عاطف خان کی شکایات کارفرما تھیں۔
بانی نے کل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی تھی۔
آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا
سلمان اکرم راجہ نے کہا تھا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی نے علی امین سے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔
پی ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی کو خیبر پختونخوا میں کرپشن پر تشویش ہے اور بانی نے علی امین کو پیغام دیا ہےکہ "وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔"
پی ٹی آئی میں عہدوں پر موجود افراد کی تبدیلیاں اچانک ہو جانا کوئی نئی بات نہیں، اس پارٹی مین بڑی بڑی تبدیلیاں ایسے ہی ہو جاتی ہیں۔ دو دن پہلے تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تھے،پھر اچانک شیر افضل کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ انہی جنید اکبر پو خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا صوبائی صدر بھی بنا دیا گیا اور اسلام آباد پر پان مرتبہ حملے کرنے کے بعد مزید حملے کر کے حملوں کی تعداد 17 تک لے جانے کے بعرے لگانے والے وزیر اعلیٰ علی امین کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر وزیر اعلیٰ کے عہدے تک محدود کر دیا گیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری
آج ہفتہ کے روز پی تی آئی کے مؤقر ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی عمران خان کو تین ماہ سے وکلا علی امین کے خلاف شکایات کررہے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان اور جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ جنید اکبر کو خیبرپختونخوا مین پی ٹی آئی کا صدر بنانے کے فیصلے کے متعلق وزیراعلیٰ اور کل تک پارٹی صدر علی امین گنڈاپور کو بتایا تک نہیں گیا۔ علی امین اور جنید اکبر کے کافی عرصہ سےباہمی تعلقات خراب ہیں۔
کرم کی صورتحال میں بہتر ی آ رہی ہے: گورنر کے پی
پی ٹی آئی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی کے ساتھ ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان نے خیبر پختونخوا صوبے میں علی امین گنڈاپور کی خراب گورننس کے متعلق بھی شکایات کیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان اور جنید اکبر کے ساتھ اس ملاقات میں بانی نے علی امین گنڈاپور پر "سخت ناراضی" کا اظہار کیا .
مریم نواز کامحفوظ پنجاب ویژن:سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری
پی ٹی آئی کے اندر کی کہانی بتانے والے ذرائع کے برعکس سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے میڈیا کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا، سلمان اکرم راجا کی طرح وقاص اکرم کا بھی دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا کی پارٹی کی صدارت چھوڑنے کے لئے علی امین خود پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کو دے دیں۔
وقاص اکرم نے کہا بانی کو علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔
علی امین گنڈاپور نےچھ ماہ پہلے اگست 2024 میں خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف سابق وزیر شکیل خان کی حمایت میں بیان دینے پر جنید اکبر کو "فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی" کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ تب سے جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے باہمی تعلقات خڑاب ہیں۔ اب بانی نے علی امین کو پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت سے تو ہٹایا ہی، اس کے ساتھ ہی یہ عہدہ علی امین کے مخالف کو بھی دے دیا۔
علی امین گنڈاپور نے اس کایا کلپ پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور علی امین گنڈاپور بانی نے علی امین خیبر پختونخوا نے انکشاف کیا جنید اکبر کو پی ٹی ا ئی کے پارٹی صدارت علی امین کے ملاقات میں پارٹی کی کو پارٹی کے ساتھ کہ بانی خان کی
پڑھیں:
عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید خان نے کہا کہ 8 فروری کے بعد دیکھیں گے کہ پارٹی سیٹ اپ تبدیل کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے 6 افراد جیل میں ملنے گئے، 5 کو ملنے دیا گیا لیکن مجھے روک دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نئے صدر اور چیئرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر خان کون ہیں؟
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تحریری طور پر میرا نام دیا تھا جو سرفہرست بھی تھا، جیل انتظامیہ سے گلہ نہیں، معلوم ہے کہ کون ملنے نہیں دیتا، حکومت اور اسے لانے والوں نے رویہ نہ بدلا تو دوبارہ احتجاج کریں گے۔
جنید خان نے کہا کہ جس کے پاس اختیار ہے اس سے بات کریں گے، ہم اداروں کے ساتھ اس لیے بیٹھنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں سمجھا سکیں کہ ان کے اور عوام کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی جنید خان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان وزیراعلی