سوڈان کے اسپتال پر ڈرون حملے میں 67 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سوڈان کی ریاست دارفور میں ایک اسپتال پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ریاست شمالی دارفور کے شہر الفشر میں واقع اسپتال کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق الفشر کا ’سعودی اسپتال‘ دارفور کا آخری فعال اسپتال تھا، ڈرون حملے سے اسپتال ایمرجسنی وارڈ کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا جبکہ ہلاک ہونے والوں میں مریض اور ان کے اہلخانہ بھی شامل تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپتال پر حملہ کس گروپ کی جانب سے کیا گیا اس بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک ذرائع نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر اطلاع دی کہ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے 37 افراد آج دم توڑ گئے۔ اس طرح ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 67 ہو گئی ہے۔
سوڈانی فوج اپریل 2023 سے ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نامی مسلح فوجی گروپ کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے۔ RSF نے دارفور کے تقریباً پورے مغربی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جو کہ ایک وسیع علاقہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ گذشتہ برس مئی سے ریپڈ سپورٹ فورس نے الفشر شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے تاہم وہ شہر کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکی کیوں کہ انہیں سوڈانی فوج کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈرون حملے
پڑھیں:
روس کا یوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ، 34 افراد ہلاک
یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے شمالی شہر سومی کے مرکز میں روسی بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح شمالی شہر سومی کے مرکز میں 2 روسی بیلسٹک میزائلوں کے حملے میں 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہو گئے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ حملے میں یونیورسٹی سمیت 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رواں ماہ روس کا یوکرین پر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوکرینی صدر کے آبائی شہر پر حملے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔