ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مبنی سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ 23 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پیر کو سنائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرارجوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولربینچ کےسامنے سماعت کیلئے مقررکیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اورفریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ

پڑھیں:

ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس ،جسٹس منصور کا بینچ کے 2 ججز پر اعتراض

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ججز کمیٹی کو خط لکھا ہے، جس میں جسٹس جمال خان مندوخیل اورجسٹس محمد علی مظہر کی بینچ میں شمولیت پر اعتراض کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی
مظہرآئینی کمیٹی کا حصہ ہیں، آئینی کمیٹی نے ہی ہم سے منتقل ہونے والا کیس اپنے پاس لگایا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے لکھا کہ انٹرا کورٹ اپیل کے لیے بطور کمیٹی رکن 5 رکنی بینچ کی تجویز دی تھی، چیف جسٹس نے کہا 4 رکنی بینچ بھی کافی ہو گا، جب بینچ بنا تواس میں 6 ججز شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا         
  • بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
  • ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس ،جسٹس منصور کا بینچ کے 2 ججز پر اعتراض
  • ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس: جسٹس منصور کا بینچ میں ججز پر اعتراض
  • سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا نوٹس چیلنج کردیا
  • ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا
  • سپریم کورٹ؛ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کر دیا