کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔پیش گوئی کی گئی ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اہلکار لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں آگ بجھانے کی کوششوں میں ہیں جبکہ جنوبی کیلیفورنیا مین اب شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لاس اینجلیس میں پہلے ہی شہری اذیت سے دوچار ہیں، آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں بیس فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔
آگ لگنے کے پہلے دو ہفتوں ہی میں کاؤنٹی کے تیس شہروں میں گھروں کا کرایہ مقرر کردہ دس فیصد بڑھنے کے بجائے دو گنا بڑھ چکا ہے جو کہ غیرقانونی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
امریکا میں رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب آ سکتا ہے، ناسا
نیشنل ویدر سروس نے تاریخی سیلاب آنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے ایسا بد ترین واقعہ امریکا نے ہزار سال میں نہیں دیکھا ہو گا۔ پیش گوئی میں وسطی امریکا کے کئی علاقوں کے آفت زدہ علاقہ بنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے بتایا ہے کہ امریکا میں رواں ماہ ہزار سالہ تاریخ کا بد ترین سیلاب آ سکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے خبردار کیا ہے کہ اپریل کے مہینے کے آخری 15 دنوں میں امریکا کے جنوبی اور مغربی وسط کی 10 ریاستوں میں طوفان اور شدید بارشوں کا خطرہ ہے۔ ناسا کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعد وسطی امریکی ریاستوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سیلاب کے حوالے سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ حالیہ دور کا سب سے زیادہ تباہ کن موسمی واقعات میں سے ایک ہو گا۔
نیشنل ویدر سروس نے تاریخی سیلاب آنے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔ نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے ایسا بد ترین واقعہ امریکا نے ہزار سال میں نہیں دیکھا ہو گا۔ پیش گوئی میں وسطی امریکا کے کئی علاقوں کے آفت زدہ علاقہ بنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ عام طور پر 4 مہینوں میں ہونے والی بارش 5 دنوں میں ہوجائے گی۔ ماہرینِ موسمیات اس کو ایک غیر معمولی خطرہ سمجھ رہے ہیں، میٹرولوجسٹ جوناتھن پورٹر نے بتایا ہے کہ اس قسم کا موسم سخت سیلاب کی نشاندہی کرتا ہے۔