Daily Mumtaz:
2025-04-28@23:31:17 GMT

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک

لاہور کے تھانہ کوتوالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ملزم نے شرقپور میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرا ملزم ڈکیتی اور موٹر سائیکلز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

دوسری جانب ریسکیو حکام کے مطابق مصری شاہ میں ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش اسپتال منتقل کردی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

لیڈی محرر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی مبینہ کرپشن، اہلکار پریشان

سٹی42: قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں تعینات لیڈی محرر اقرالطیف کی مبینہ کرپشن کے خلاف لیڈی اہلکاروں میں شدید بے چینی پھیل گئی ہے۔
آئی اے بی کی انکوائری رپورٹ کے باوجود اقرالطیف کی تعیناتی کو برقرار رکھا گیا ہے حالانکہ رپورٹ میں انہیں تعینات نہ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق لیڈی محرر پولیس لائنز میں ماہانہ 5 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرتی ہے اور رشوت نہ دینے پر اہلکاروں کو غیر حاضری اور ڈبل ڈیوٹی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسی صورتحال میں اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے اور انکوائری کے باوجود اس کرپشن پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

متعلقہ مضامین

  • کینالز کے خلاف احتجاج میں پولیس سے تصادم، تین مقدمات درج، ملزمان کی تلاش شروع
  • کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ و دیگر سامان برآمد
  • کراچی میں پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: تیل و گیس کی مبینہ چوری کےلیے کنویں کی کھدائی کے دوران دم گھٹنے سے ایک شخص ہلاک
  • لیڈی محرر پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی مبینہ کرپشن، اہلکار پریشان
  • لاہور: پولیو ورکر کے ساتھ بدتمیزی اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
  • کراچی، مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے، زخمی سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • رحیم یار خان، پولیس مقابلے میں بین الاضلاعی خطرناک ڈاکو ہلاک، 30 سنگین مقدمات کا ریکارڈ
  •  پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل