بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمٹ کے ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کوئٹہ:
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمٹ کے ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ صبح 8 بجے سے جاری ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے مطبق انتخابات کے 50 جنرل وارڈز میں 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
پولنگ کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی
اسلام آباد:ملک بھر کے 31 اضلاع سے 35 ماحولیاتی نمونوں کے منفی ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ اور کیسز میں نمایاں کمی آگئی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 20 اضلاع کے 25 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے لیے 21 تا 27 اپریل ملک بھر میں قومی پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔
مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے درخواست ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
مسلسل ویکسینیشن کی بدولت نہ صرف قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ بچوں کو پولیو سے بھی تحفظ ملتا ہے۔ پولیو سمیت دیگر مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بروقت مکمل کروانا انتہائی ضروری ہے۔