رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کی عظیم پیغمبر اعظم جنگی مشقوں کے دوران مصنوعی ذہانت سے لیس میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت سے لیس قائم اور الماس میزائلوں کو جدید ترین مہاجر 6 اور ابابیل 5 ڈرونز سے فائر کیا گیا۔ آئی آر جی سی کی بحریہ کے کمانڈر ایئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری نے بتایا کہ فورس کے سسٹمز اور آلات کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، مشقوں کے دوران بحریہ نے سطح سے سطح تک مار کرنے والے مختلف بیلسٹک میزائل فائر کیے جن میں سے ایک سٹریٹجک شہید سلیمانی جنگی جہاز سے بھی میزائل فائر کیا گیا۔ مشقوں کے دوران کوثر 222 میزائل سے دشمن کے اڑتے ہدف کو تباہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت سے لیس مشقوں کے دوران کیا گیا

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یوم تعلیم‘‘ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یوم تعلیم‘‘ منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں تعلیم تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے لیکن پاکستان میں تعلیم کی صورتحال تسلی بخش نہیں، شرح خواندگی تقریباً 59 فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے، پاکستان میں سکول جانے کی عمر کے تقریباً 2 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں اور خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ فنڈز، سکولوں اور اساتذہ کی کمی سمیت غربت، صنفی عدم مساوات اور سہولیات کی عدم دستیابی شرح خواندگی کی کمی کی وجہ ہے، ہائر ایجوکیشن بھی بحران کا شکار ہے۔ ماہرین تعلیم نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیمی معاملات امید افزا ہیں، حکومتی سکیمیں تعلیم کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہیں، جس میں لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپس پروگرام شامل ہیں۔ صدر اور وزیراعظم کے پیغامات صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ تعلیم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مصنوعی ذہانت اور تعلیم: آٹومیشن کی دنیا میں انسانی ارادہ و اختیار کا تحفظ‘‘ کے عنوان کے تحت عالمی یومِ تعلیم منا رہے ہیں، تعلیم کو ایک خوشحال، ہمہ گیر اور ترقی پسند پاکستان کی بنیاد بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت کی دنیا میں انسانی ارادہ و اختیار، تخلیقی صلاحیت، تنقیدی سوچ اور فیصلہ سازی کو مقدم رہنا چاہیے، مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال تعلیمی نظام میں انقلاب برپا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کیلئے ہمیں تعلیمی انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری کو ترجیح دینا ہوگی۔ آصف زرداری نے کہا کہ تعلیمی نظام کو درپیش دیگر مستقل چیلنجوں سے بھی نمٹنے کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے، ماہرینِ تعلیم، پالیسی ساز اور والدین مصنوعی ذہانت اور تعلیم فراہم کرنے کے جدید طریقے اپنائیں۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج تعلیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ہم ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ قدم سے قدم ملاتے ہوئے افراد اور کمیونٹیز کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار کو تسلیم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سال کے تعلیم کے بین الاقوامی دن کا موضوع ’’مصنوعی ذہانت اور تعلیم: خودکاری کی دنیا میں انسانی عوامل کا تحفظ‘‘ کے تحت ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ مصنوعی ذہانت میں پیش رفت ہماری انسانیت کی خدمت کے لئے ہماری مشترکہ کوششوں میں ہماری مدد کرے۔ 

متعلقہ مضامین

  • مصنوعی ذہانت کے میدان میں چین نے امریکہ کو مات دیدی
  • پاکستان میں پہلی بار شعبہ صحت میں باقاعدہ اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال
  • میٹا کا 2025 میں مصنوعی ذہانت پر 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • تعلیم کا عالمی دن منایا گیا  مصنوعی ذہانت کا استعمال انقلاب  برپا کر سکتا ہے: صدر‘ بلاول
  • تعلیم کا عالمی دن 2025 مصنوعی ذہانت کا سال ہے
  • ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے، صدر مملکت
  • ہمیں اپنے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرنا چاہیے: صدر مملکت
  • صدر، وزیراعظم کا تعلیم کے شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر زور
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یوم تعلیم‘‘ منایا جا رہا ہے