سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو مختلف ممالک میں نشر
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو مختلف ممالک میں نشر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکہ کے پانچ بڑے شہروں نیو یارک، واشنگٹن، سان فرانسسکو، لاس اینجلس اور ہیوسٹن کے 78 سینما گھروں میں ایک ہزار سے زائد اسکرینز پر نشر کی جا رہی ہے ۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی یہ پروموشنل ویڈیو آئندہ چند دن تک 30 ہزار سے زائد مرتبہ نشر کی جائے گی اور توقع ہے کہ اس کے ناظرین کی تعداد ساڑھے چار لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
25 جنوری کو سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پہلی بار جرمن سینما گھروں میں نشر کی گئی اور بیک وقت برلن، فرینکفرٹ، ڈریسڈن، ڈورٹمنڈ اور جرمنی کے دیگر اہم شہروں کے 10 سے زائد بڑے سینما گھروں میں پیش کی گئی ۔ یہ پروموشنل وڈیو تقریباً 100 سنیما اسکرینز پر رولنگ پلے بیک کی شکل میں دکھائی گئی ، جس سے جرمن ناظرین کو چینی نئے سال کا جوش و خروش اور خوشی کا ماحول فراہم کیا گیا۔
ادھر 24 جنوری کو اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو باضابطہ طور پر پیراگوئے کے دارالحکومت آسنسیون کی شاہراہوں پر بڑی اسکرینز پر نشر کی جا رہی ہے اور مسلسل اگلے سات دن تک نشر کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل وڈیو جنوبی امریکہ کے اس ملک میں پیش کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کئی ملکوں سے مزید 70 پاکستانی ڈی پورٹ، کراچی میں 30 گرفتار
---فائل فوٹوبلیک لسٹ ہونے پر جدہ، بحرین، ملائیشیا، آذربائیجان امیگریشن نے 5 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی اور ڈی رپورٹ کر دیا۔
منشیات اسمگلنگ میں گرفتار 29، شراب نوشی پر 1 جبکہ دیگر الزامات پر 7 افراد کو امارات سے ڈی پورٹ کیا گیا۔
30 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی نے گرفتار کر لیا۔
ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹکراچی ڈیڑھ سال میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی مختلف...
2 افراد کو قبرص سے، 1 شخص کو تاجکستان میں زائد المیعاد قیام پر، 6 افراد کو مفرور ہونے پر امارات سے، 1 شخص کو عراق سے، 2 کو ویزہ ختم ہونے پر عمان سے پاکستان واپس بھیجا گیا۔
مختلف الزامات کے تحت مزید 10 افراد کو سعودی عرب اور 1 شخص کو قطر سے ڈی رپورٹ کیا گیا۔