بلوچستان: ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بلوچستان کے 25 اضلاع کے 50 وارڈز کی جنرل نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے سے کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ، مستونگ اور پنجگور کی 4، 4 جبکہ کوہلو اور کچھی میں 3، 3 جنرل نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن کو 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکمپشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔
اس کے علاوہ پشین، شیرانی، ہرنائی، خضدار، سوراب اور لسبیلہ میں 2، 2 جبکہ چاغی، خاران، واشک، بارکھان، سبی، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، قلات، حب، کیچ اور گوادر میں 1، 1 نشست پر پولنگ ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 50 جنرل نشستوں پر 167 امیدوار مد مقابل ہیں، 25 اضلاع میں 60 پولنگ اسٹیشن اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43784 ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن
پڑھیں:
بلوچستان کے 25 اضلاع میں لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات آج منعقد ہوں گے
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کے 25 اضلاع میں آج 26 جنوری 2025ء بروز اتوار کو لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان انتخابات میں 50 جنرل وارڈز کے لیے 167 امیدوار مد مقابل ہیں۔
انتخابات کے لیے انتخابی اور سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولنگ کے لیے ضروری سامان ہفتہ کے روز پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جا چکا ہے۔
صوبے کے ان 25 اضلاع میں مجموعی طور پر 60 پولنگ اسٹیشنز اور 138 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جہاں پر کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 43,784 ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔