Daily Ausaf:
2025-04-16@15:18:03 GMT

شمالی کوریا کا اسٹریٹجک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

شمالی کوریا نے سمندر سے زمین پر مار کرنے والے اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ۔خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کے روز اسٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا۔سرکاری میڈیا نے اتوار کو رپورٹ کیا جس کے مطابق ملک کے رہنما کم جونگ اُن نے میزائل تجربے کی نگرانی کی۔کورین نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کردہ کروز میزائل پانی کے اندر اور فضا میں1 ہزار پانچ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں، تقریباً 7500سیکنڈ تک پرواز کرنے کے بعد اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جب تک امریکہ شمالی کوریا کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتا، وہ امریکہ کے خلاف سخت ترین ممکنہ کارروائی کرے گا۔شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکا کے درمیان فوجی مشقیں اور تعاون خطے میں کشیدگی کا باعث بن رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد شمالی کوریا نے اپنا پہلا ہتھیاروں کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد ہوا، اور یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے امریکی صدارتی افتتاح کے موقع پر ایسی کارروائی کی ہو۔ اس سے قبل، شمالی کوریا نے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے سے قبل سمندر میں کئی کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فائر کیے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شمالی کوریا کی شمالی کوریا نے کے مطابق

پڑھیں:

ایپل کااگلے چار سال میں امریکہ میں 500ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)ایپل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اگلے چار سال میں امریکہ میں 500 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایپل کے سی ای او ٹِم کک نے کہاکہ جولوگ سمجھتے ہیں کمپنیاں چین مزدوری بچانے کے لیے جاتی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ چین اب سستا نہیں رہا۔ مزدوری اب وہاں بھی کافی مہنگی ہو چکی ہے۔

ٹم کک نے بتایا کہ اصل وجہ ہے مہارت۔

(جاری ہے)

یعنی وہاں ایسے کاریگر اور انجینئرز موجود ہیں جن کے پاس جدید ٹولز سے کام کرنے کا بہت گہرا تجربہ ہے، اور نہ صرف تجربہ، بلکہ تعداد میں بھی وہ ہزاروں میں ہیں۔امریکہ میں اگر ٹولنگ انجینئرز جو مشینیں بناتے اور چلاتے ہیں ان کی میٹنگ بلائی جائے تو شاید ایک چھوٹا سا کمرہ بھرے۔ لیکن چین میں آپ ایسے ماہرین سے فٹبال کے کئی میدان بھر سکتے ہیں۔ٹم کک نے کہاکہ ہم جو چیزیں بناتے ہیں ان میں بہت باریکی اور ایک خاص قسم کی مہارت چاہیے، جو چین میں باآسانی مل جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی صدر کا اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک چین ملائشیا برادری کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور
  • ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
  • ایپل کا انوکھا قدم: بھارتی آئی فونز کو امریکی ٹیرف سے بچانے کا منصوبہ کامیاب
  • خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • چین اور ملائیشیا کو اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانا چاہئے، چینی صدر
  • چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • بھارت کا انتہائی طاقتور لیزر ہتھیار کے کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ
  • بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
  • ایپل کااگلے چار سال میں امریکہ میں 500ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کااعلان
  • یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے