کبریٰ خان اور گوہر رشید شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں، دلچسپ ویڈیو میں تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے 2 معروف اداکار، گوہر رشید اور کبریٰ خان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی ہونے والی شادی کی تصدیق کردی ہے۔
دونوں اداکاروں کی شادی کے بارے میں حالیہ دنوں چہ مگوئیاں تو ہورہی تھیں تاہم خود ان کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں آئی تھی۔
البتہ اب دونوں کی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہونے والی شادی کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:کیا کبریٰ خان اور گوہر رشید نے نکاح کرلیا؟
اس دلچسپ ویڈیو دوسرے اداکاروں، ہمایون سعید، عاصم اظہر اور اذان سمیع خان کو ایک ’نامعلوم‘ شادی کے بارے میں حیرانی کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے آخر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اشاروں سے اس شادی کا جوڑا ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
اس سے قبل گوہر رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں نکاح خواں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں نکاح نامے پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔
یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی تھی جب کہ اداکار اور کبریٰ خان کی شادی کی افواہیں گرم تھیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو چند صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اداکار گوہر رشید نے شادی کر لی ہے جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے کہا کہ یہ ویڈیو اداکار حمزہ علی عباسی کی شادی کے موقع پر بنائی گئی تھی جس میں گوہر رشید گواہ بنے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
gohar rasheed kubra khan کبریٰ خان گوہر رشید.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: گوہر رشید گوہر رشید شادی کے
پڑھیں:
سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا، شیخ رشید
اسلام آباد( نیوزڈیسک) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہےکہ میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، پتہ ہے، روزہ کب کھولنا ہے، روزہ کھولنے کا وقت ہوتا ہے، وقت آنے پر کھولوں گا۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست میں وقت کا انتخاب بہت ضروری ہوتا ہے، سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے وقت آنے پر کھولوں گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ یہ روزہ طویل نہیں ہوسکتا، میں 17 بار وزیر رہا ہوں ،پتہ ہے روزہ کب کھولنا ہے، پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہوں گے۔
اس سے قبل جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی، شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوانے کے بعد روانہ ہوگئے، انہوں نے سپریم کورٹ میں کیس کے باعث عدالت سے جانے کی اجازت لی۔
Post Views: 2