پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔
یہ واقعہ گزشتہ روز ملتان میں شروع ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے دوران پیش آیا، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
بعدازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گرین شرٹس کے بیٹرز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم دن ختم ہونے تک 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ٹیم 154 رنز پر ڈھیر
یوں ویسٹ انڈیز کو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہونے سے قبل 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
اس سے قبل اسی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن 19 پلیئرز کے آؤٹ ہونے سے ریکارڈ بنا تھا۔
پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں بھی ایک دن میں 18 وکٹیں گری تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تینوں میچز ملتان میں ہی کھیلے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
کراچی:حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی ساؤتھ کے ایک ہزار 724 عازمین حج کو 14 اپریل 2025 کو تربیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تمام عازمین نے تربیتی انتظامات اور فراہم کردہ معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ خاص طور پر ایس ایم ڈی اسکرینز اور اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے دی جانے والی معلومات سے تمام عازمین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔