پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
ہیوسٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دورہ امریکا کے موقع پر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی صرف پاکستان ہی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، میرے امریکا دورے کا مقصد امریکی سیاست دانوں سے مل کر دہشت گردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج، پنجاب سے ایسی خبر آگئی کہ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں
ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا، ایسے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔
وفاقی وزیر محسن نقوی نے مزید کہا کہ امریکا کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو، کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف محسن نقوی
پڑھیں:
قذافی اسٹیڈیم میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے ’کچھ خاص‘ کرنےکا فیصلہ
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام کرنے والے مزدوروں کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کچھ خاص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی مزدوروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں قذافی اسٹیڈیم کی تعمیرات کے لیے کام کرنے والوں کو 7 فروری کو ظہرانہ دیا جائے گا۔
مزدوروں کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا پہلا میچ دیکھنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی دن رات ایک کرکے کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کریں گے۔
دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن فنشنگ کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔