Jasarat News:
2025-01-27@04:13:37 GMT

تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے نوجوان کی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)تلک چاڑی کے قریب زیر تعمیر علاقے سے پولیس نے لاش برآمد کرکے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھوادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح سویرے تلک چاڑی گورنمنٹ حمایت الاسلام اسکول کے عقب میں زیر تعمیر مکان سے ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جسے سٹی پولیس نے سول اسپتال کے مردہ خانے میںرکھوادیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاش کی شناخت عرفان شیخ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سرفراز کالونی گلی نمبر5 کار ہائشی ہے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بدین ،13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ نعش برآمد

بدین(نمائندہ جسارت )بدین کی یونین کائونسل لواری شریف کے گاؤں روشن آباد کے رہائشی 13 سالہ بچے فرحان جونیجو کی لاش کامارو شاخ کے کنارے پر پڑی ملی ہے مقتول بچے کے منہ سے خون بہہ رہا تھا گلے میں شلوار کا ناڑہ بندہ ہوا تھا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں بدین پولیس نے مقتول فرحان کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر لواری شریف کے قریب گاؤں روشن آ اد کا رہائشی 13 سالہ بچہ حزبہ دستور گزشتہ روز شام پانچ بجے دودھ بیچنے کے لیے گھر سے روانہ ہوا تھا لیکن رات بھر واپس گھر نہیں پہنچا تو والدین نے گاؤں کے مکینوں کی مدد سے فرحان کو تلاش کرنے کے دوران اتوار کی صبح معصوم فرحان کی لاش گاؤں کے قریب زرعی پانی کی کامورو شاخ کے کنارے پر پڑی ملی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کے 13 سالہ فرحان کو اغوا کرکے اس کو درندگی سے حوس کا نشانہ بناکر اس کے گلے میں اسی کی شلوار کے ناڑے کا پھندہ ڈال کر اس کا گلا دبا کر اس کو قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر بدین پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول فرحان کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے انڈس اسپتال پہنچادی ہے ۔بدین تھانے کے ایس ایچ او انور لغاری کا کہنا ہے کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آ نے کے بعد قتل اصل حقائق سامنے آ جائیں گے جس کے بعد باقاعدگی سے تحقیقات شروع کی جائے گی اور ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچا یا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بدین ،13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ نعش برآمد
  • پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق
  • سانگھڑ: زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ، تین افراد ہلاک، 15 زخمی
  • گوگل میپ نے پھر دھوکا دیدیا، نیپال جانے والے سائیکلسٹ بھارت میں بھٹک گئے
  • کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا
  • گوگل میپس کو فالو کرتے دو فرانسیسی سائیکلسٹ بھارت میں گم ہو گئے
  • قنبرعلی خان ،پولیس مقابلے میں 4خطرناک ڈاکو زخمی
  • ٹانک میں پولیس کانسٹیبل کا اغواء اور قتل، گھر بھی نذرآتش کردیا
  • ڈی آئی خان؛ پولیس کانسٹیبل کا اغوا اور قتل، گھر بھی نذرآتش کردیا