Jasarat News:
2025-01-27@04:05:12 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ

اور (اے نبیؐ) یاد رکھو اْس عہد و پیمان کو جو ہم نے سب پیغمبروں سے لیا ہے، تم سے بھی اور نوحؑ اور ابراہیمؑ اور موسیٰؑ اور عیسیٰؑ ابن مریم سے بھی سب سے ہم پختہ عہد لے چکے ہیں۔ تاکہ سچے لوگوں سے (ان کا رب) ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے، اور کافروں کے لیے تو اس نے درد ناک عذاب مہیا کر ہی رکھا ہے۔ اے لوگو، جو ایمان لائے ہو، یاد کرو اللہ کے احسان کو جو (ابھی ابھی) اْس نے تم پر کیا ہے جب لشکر تم پر چڑھ آئے تو ہم نے اْن پر ایک سخت آندھی بھیج دی اور ایسی فوجیں روانہ کیں جو تم کو نظر نہ آتی تھیں اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا تھا جو تم لوگ اس وقت کر رہے تھے۔ (سورۃ الاحزاب:7تا9)

سیدہ خولہ انصاریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ؐ نے فرمایا: ’’بلاشبہ کچھ لوگ اللہ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں۔ چنانچہ ایسے لوگوں کے لیے قیامت کے دن جہنم ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)
تشریح: نبی کریمؐ نے خبر دی ہے کہ کچھ لوگ مسلمانوں کے اموال میں ناجائز طور پر تصرف کرتے ہیں اور اسے ناحق لیتے ہیں۔ اسی میں کسی غیر حق دار شخص کا یتیموں کے مالوں اور وقف شدہ اموال کو کھانا، امانتوں کا انکار کرنا اور عوامی دولت (پبلک فنڈز) سے بغیر استحقاق یا اجازت کے لینا شامل ہے۔ نیز آپؐ نے باخبر کیا ہے کہ ایسے لوگوں کی جزا قیامت کے دن جہنم ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مصر اور اُردن مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا کہ عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں، جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کیلئے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اُردن پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اُردن کے شاہ عبداللّٰہ سے رابطہ کیا اور اُن سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اُردن اور مصر کی حکومتوں کو اب مزید غزہ کے پناہ گزینوں کو اپنے اپنے ممالک میں پناہ دینی چاہیئے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ سارا غزہ ایک تباہ شدہ علاقے کا منظر پیش کر رہا ہے، میں چاہوں گا کہ عرب ممالک اس سلسلے میں آگے آئیں، جو دوسری جگہوں پر فلسطینیوں کے لیے گھر تعمیر کریں، جہاں وہ امن سے رہ سکیں۔ یاد دلاتے چلیں کے پچھلے سال امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی زبردستی نقل مکانی کی مخالفت کی گئی تھی اور اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے اس وقت غزہ میں تقریباً تمام تر آبادی بے گھر ہے اور وہاں بھوک کا بحران آیا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • صارم زیادتی قتل کیس: 9 افراد ایسے ہیں، جن پر زیادہ شک ہے، پولیس
  • مصر اور اُردن مزید غزہ کے لوگوں کو پناہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ
  • سفر حجاز: روضہ رسول پر
  • گستاخ مولوی کیخلاف ایف آئی آر میں اے ٹی اے کی دفعات شامل کی جائیں، غلام عباس
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ضلع خیبر میں 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • ضلع خیبر میں کامیاب کارروائی؛ صدر مملکت اور وزیراعظم کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • محسن اسلام حضرت ابو طالب علیہ السلام کی زندگانی پر ایک اجمالی نظر
  • شب معراج، سندھ کے سرکاری اور نجی کالجز میں تعطیل کا اعلان
  • مولوی زادہ، ایمان مزاری اور گستاخانِ رسول