حیدرآباد: کلچر سینٹر بسنت ہال میں رائٹرز زینت عبداللہ کی 50 ویں برسی میں شریک شرکاء
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حیدرآباد: کلچر سینٹر بسنت ہال میں رائٹرز زینت عبداللہ کی 50 ویں برسی میں شریک شرکاء.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان میں ضمنی انتخاب کے لیے تیاریاں مکمل
کوئٹہ (آن لائن) الیکشن کمیشن آف 26 جنوری 2025ء کو بلوچستان میں منعقد ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر(ای ایم سی سی)قائم کر دیا ہے۔اس سینٹر میں عوام الناس کو ان انتخابات کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سینٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے حوالے سے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹرز قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژن اور ضلعی سطح پر بھی کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔ شکایات کے اندراج کے لیے ای میل omplaints@ecp.gov.pk پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔ مخصوص ہیلپ لائن نمبر 051111327000 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔