Jasarat News:
2025-01-27@04:17:11 GMT

قاسم آباد کے پارک تباہ، جھولے ،بیٹھنے کیلیے سیٹ بھی نہیں

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد کے پبلک پارک تباہی اور بربادی کا منظر پیش کر رہے ہیں، ہلال احمر پارک، نسیم اپارٹمنٹ پارک، نیو وحدت کالونی، فیز ون اور ٹو کے پارک 35سال میں بھی آباد نہ ہو سکے، گرین بیلٹ علی پیلس سے لے کر سحرش نگر تک تباہی کا شکار ہے، قاسم آباد پارکس میں بچوں کے جھولے، بیٹھنے کی سیٹ بھی نہیں ہیں، عوام کے لیے بنائی گئی تفریح گاہ تباہی کا شکار ہے۔ ایچ ڈی اے کا یہ حال کردیا کہ واسا کے ملازمین کو 10 ماہ سے تنخواہیں دینے کے لیے نہیں ہیں، 35 سال پہلے قاسم آباد کے پارکس کو نقشے میں رکھا گیا لیکن انہیں ایچ ڈی اے افسران فنڈز نہ ہونے کا بتا کر تعمیرات نہ کر پائے، انور ولاز، العباس سوسائٹی کے پارکس کے پلاٹ آج تک آباد نہیں ہوئے، قاسم آباد کے پارکس آباد ہوں تو نوجوان اور بچوں کو تفریح و اسپورٹس سرگرمیاں میسر آ سکیں۔ نیو وحدت کالونی کے پارک پر قائم آر اوز پلانٹ بھی بند ہیں۔ مئیر کاشف شورو سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاسم آباد کے تمام پارکس اور گرین بیلٹس آباد کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ یہ بات معروف سماجی شخصیت شاہد سومرو نے نیو وحدت کالونی، نسیم اپارٹمنٹ کے پارک کے پلاٹ پر علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ قاسم آباد کے نسیم اپارٹمنٹ اور نیو وحدت کالونی کے خالی پارکس کے پلاٹ پر قاسم آباد کے مکین اب کچرا پھنکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ نقشے کی مدد سے قاسم آباد کے پارکس کا سروے کرے اور قبضوں کے نیچے آنے والے پارکس پلاٹ کو استعمال کرتے ہوئے وہاں پارکس کا تعمیراتی کام شروع کرے تاکہ قاسم آباد کی اسکیم میں شامل پارکس آباد ہوں۔ فیز ٹو قاسم آباد کا پارک بھی کچھ وقت پہلے ہائی کورٹ کے احکامات پر تجاوزات کو تو ختم کیا گیا لیکن آج تک خالی پلاٹ کی صورت میں موجود ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قاسم ا باد کے پارک نیو وحدت کالونی کے پارکس

پڑھیں:

دوسرا ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹرک کرڈالی۔

ملتان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی پاکستان کیلئے بطور اسپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے آج بھی اچھی بولنگ کی اور جلد ہی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی، انہوں نے مکائل لوئیس کو 4 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ ویسٹ انڈیز کی دوسری وکٹ 9 رنز پر ساجد خان نے حاصل کی۔ بعدازاں پہلے ٹیسٹ کی طرح آج پھر پاکستانی اسپنرز نے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو جال میں پھنسا لیا۔ ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے مل کر اگلی 5 وکٹیں 12 اوورز کے اندر ہی حاصل کرلیں۔ ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ 16.2 اوورز میں 54 رنز پر گری، یہ وکٹ ابرار احمد نے حاصل کی۔اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق
  • ایران نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلیجنس پارک کی تعمیر کا اعلان کر دیا
  • جموں میں وحدت امت کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد
  • حماس کا اعلی سطحی وفد مصر روانہ
  • کراچی: پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان کی فیملی کو ٹرائل میں بیٹھنے کی اجازت
  • دوسرا ٹیسٹ میچ: ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری، نعمان علی کی تباہ کن بولنگ، ہیٹرک کرڈالی۔
  • جنگ بندی
  • حیدرآباد: لیاقت کالونی کے رہائشی با اثر افراد کی جانب سے فلاحی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں