ڈاکٹر ثانیہ بشیر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم (سی ایکس او) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فائونڈر ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر کو پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء دے کر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل کر لیا، یہ ممتاز اعزاز ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی جانب سے جدید ٹیلی ہیلتھ کیئر کے ذریعے ذیابیطس کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے کیے گئے کام کی پذیرائی ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں معروف بزنس ایگزیکٹو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اورسی ایکس او گلوبل فورم کی بانی کنول مسرور نے پیش کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر اور کنول مسرور کا کہنا تھا کہ ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر نے پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء حاصل کر کے اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی بصیرت سے بھرپور قیادت میں ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کی ترقی میں سبقت حاصل کی اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو ذیابیطس کے انتظام کے لیے قابل رسائی اور مریض مرکوز خدمات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی نوعیت کی دیکھ بھال سے لے کر تعلیم اور ڈیجیٹل ٹولز تک اس پلیٹ فارم نے افراد کو ذیابیطس کو موثر طریقے سے منظم کرنے اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کا اختیار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ثانیہ بشیر
پڑھیں:
آئندہ ماہ شوبز انڈسٹری میں کو ن کونسی تین اہم شخصیات کی شادیاں ہونگی،جانیں
شوبز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ماہ فروری میں نہ صرف گوہر رشید اور کبریٰ خان بلکہ دیگر دو شوبز شخصیات بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ ’گلیکسی لولی وڈ‘ نے دعویٰ کیا کہ آئندہ ماہ فروری میں نہ صرف تین شوبز شخصیات شادی کے بندھن میں بندھیں گی، جن میں سے دو شخصیات کی شادی شوبز انڈسٹری کے ہی افراد سے ہوں گی جب کہ ایک اداکارہ شوبز سے باہر شادی کر رہی ہیں۔ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ممکنہ طور پر گوہر رشید اور کبریٰ خان فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے حال ہی میں جو ویڈیوز شیئر کیں اور جو انہوں نے مبہم انداز میں شادیوں پر بات کی، وہ اپنی ہی شادی پر بات کر رہے تھے اور دونوں فروری کے اختتام تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کہاں ہوں گی؟
اسی طرح ویب سائٹ نے اپنی ویڈیو رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ایک اور شوبز جوڑی بھی آئندہ ماہ فروری میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے لیکن رپورٹ میں مذکورہ شخصیات کا نام نہیں لیا گیا۔اسی طرح ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور اداکارہ کی بھی شادی کا دعویٰ کردیا اور بتایا کہ مذکورہ اداکارہ کا آج کل ڈراما بھی نشر ہو رہا ہے جو کہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر آئندہ ماہ فروری میں شوبز انڈسٹری میں تین شادیاں ہوں گی جس میں سے دو شادیاں شوبز کے لوگ آپس میں کریں گے جب کہ ایک اداکارہ انڈسٹری سے باہر شادی کر رہی ہیں۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے بعد سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر مایا علی، رمشا خان اور احد رضا میر بھی شادی کرنے والی شخصیات میں شامل ہوں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔