سکھر (نمائندہ جسارت) شہر کے کچرے کا فضلہ ٹھکانے لگانے والے ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، Zephyr Waste Incinerator Plant کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں میئر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ایم بی راجہ داریجو، میونسپل کمشنر زین العابدین کے ہمراہ تختی کی نقاب کشائی کرکے پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں،بھارتی عوام سراپا احتجاج

مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں نے بھارتی عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پتھم پور میں بھوپال سے لائے گئے زہریلے فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لیے پہنچنے کے بعد سے عوام مسلسل احتجاج کررہے ہیں۔ دنیا کی بدترین صنعتی آفات میں سے ایک کے مقام سے 337 ٹن زہریلے فضلے کے کنٹینرز کو ٹھکانے لگانے کے لیے لایا گیا ہے۔  

پولیس نے مظاہرین کو منشترکرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ 

بھوپال شہر میں 1984 کے گیس سانحے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ زہریلا فضلہ بھوپال میں اب ناکارہ رہ جانے والی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے لایا گیا ہے۔ مقامی آبادی کوخدشہ ہے کہ اس فضلے کو آبادی کے قریب ٹھکانے لگانا نقصان دہ اور ماحولیاتی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔

 3 جنوری کو شہر میں فضلے کے پہنچنے کے ایک دن بعد مظاہرے پھوٹ پڑے اور کچھ افراد نے خود سوزی کی کوشش کی۔ اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی کے گاؤں بدھل میں پراسرار بیماری سے 16 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ پراسرار ہلاکتوں میں مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ واقعات ظاہر کرتے ہیں کہ مودی سرکار کی حکومتی پالیسیوں میں عوام کی زندگیوں کی پرواہ نہیں کی جاتی۔

متعلقہ مضامین

  • میئرسکھرنے آئی بی اے یونیورسٹی بک فیئر کا افتتاح کردیا
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ؛ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیر
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں مزید 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
  • دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ
  • پڈعیدن ،ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم ڈگری کالج مورو میں اسپورٹس ویک میں بہتر کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کررہے ہیں
  • چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ
  • مودی حکومت کی ناکام پالیسیاں، بھارتی عوام سراپا احتجاج
  • چینی صدر کا بینشی آئرن اینڈ اسٹیل پلیٹ کولڈ رولنگ پلانٹ کا معائنہ
  • مودی سرکار کی ناکام پالیسیاں،بھارتی عوام سراپا احتجاج