سکھر (نمائندہ جسارت) حساس ادارے سمیت کسٹم اور پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ٹرالر پر چھاپا مار کر سگریٹ، چھالیہ اور غیر قانونی مشروبات سمیت دیگر اشیاء ضبط کر لیں۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز ان اشیاء کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دوسری جانب کارروائی کے حوالے سے ٹیم کے اراکین نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں اور مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ ضبط شدہ اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائیاں معاشی جرائم روکنے کے لیے نہایت اہم ہیں، یہ سب کچھ عوامی مفاد کے تحفظ اور معیشت کو نقصان سے بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر

کرم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2025ء)کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کرم میں ایک کلو پیاز چھ سو روپے، ٹماٹر چارسو پچاس روپے، گھی سات سو تیس روپے اور ایک کلو چینی کی قیمت دو سو ساٹھ روپے تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے دواؤں اور پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گولارچی ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
  • سکھر ،کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی
  • رواں ماہ غیر قانونی اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث 446 ملزمان گرفتار کیے، اسلام آباد پولیس
  • کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ، فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار
  • کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ : فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بے گناہ قرار
  • فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
  • لاہور: 2 ملوں سے کروڑوں کی بجلی چوری پکڑی گئی
  • کوئٹہ ،چھاپے کے دورا ن فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
  • کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت، قیمتیں آسمان پر