Juraat:
2025-01-27@04:14:47 GMT

علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے چھٹی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے چھٹی

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا صدر نامزد کردیا گیا ہے ۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پر بطور وزیراعلیٰ بہت سے ذمہ داریاں ہیں اور کے پی میں امن امان کی صورتحال بھی سب کے سامنے ہے ۔ علی امین گنڈاپور کو کے پی کی وزارت سے ہٹانے کا فیصلہ ان کی اپنی خواہش پر کیا گیا۔ مشال یوسفزئی بشریٰ بی بی کی ترجمان ہیں جبکہ پارٹی کی ترجمانی کے لیے پارٹی میں ہی مختلف ذمہ دار موجود ہیں۔سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ جنید اکبر کی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں ایم این اے عاطف خان، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر، ایم پی اے پنجاب میاں فرحت عباس بھی شریک تھے ۔ پی ٹی ائی کی سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو بھی پنجاب میں اہم تنظیمی عہدہ ملنے کا امکان ہے ۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اگر حکومت مذاکراتی کمیٹی ملاقات 28 جنوری کو کراتی ہے تو پھر دیکھیں گے ۔ ہمارا موقف یہی ہے کہ پہلے کمیشن بنائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو حکومت ملاقات کرائے ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے نومنتخب صوبائی صدر جنید اکبر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا اور کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کا بے حد مشکور ہوں کے مجھے صوبائی صدر نامزد کیا، مجھے علی امین، عاطف خان اور شاہ فرمان کے مشورے سے چنا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز گاؤں کی صدارت سے شروع کیا، مڈل کلاس کا بندہ ہوں اور یہ پوزیشن مجھے محنت کے وجہ سے ملی جس کی مثال دوسرے پارٹیوں میں نہیں ملتی، انشائاللہ میں عمران خان اور کارکنان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، تمام کارکنان میرے لیے ہمیشہ کی طرح دعا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں کسی گروپ بندی کی گنجائش نہیں، ہم ایک تھے ، ایک ہیں اور انشاء اللہ ایک رہیں گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کی صدارت سے پی ٹی آئی علی امین

پڑھیں:

بانی کی مہربانیاں؛ جنید اکبر اِن علی امین آؤٹ

سٹی42:  معلوم ہوا ہے کہ بانی نے خیبر پختونخوا کے عاطف خان اور بعض وکیلوں کے مسلسل کان بھرنے پر خیبر پختونخوا لے وزیراعلیٰ اور اپنے دیرینہ ساتھی علی امین گنڈاپور سے پارٹی کی صوبائی صدارت چھینی۔   بانی کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے برطرف کر کے جنید اکبر کو پختنوخوا میں پی ٹی آئی کا نیا سربراہ بنانے کی اطلاعات کل 25 جنوری کو سامنے آئی تھیں۔ آج اس تبدیلی کی "اندر کی کہانی" ن سامنے آئی ہے جس میں کہا جا رہا ہے کہ بانی نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی صدارت سے برطرف کرنے کا اقدام وکیلوں اور عاطف خان کی شکایتوں کے نتیجہ میں کیا۔ 

منہاج یونیورسٹی لاہور : "ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس" کا آغاز

 میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق عمران خان نے کل جمعہ کے روز  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا تو اس کے پیچھے وکیلون کی شکایات اور عاطف خان کی شکایات کارفرما تھیں۔ 
بانی نے کل سلمان اکرم راجہ کو جنید اکبر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ  پنجاب میں پارٹی کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کی ہدایت بھی کی تھی۔

آسکر ایوارڈ 2025 کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

سلمان اکرم راجہ نے کہا  تھا کہ علی امین خود بھی چاہتے تھے وہ پارٹی صدارت اپنے پاس نہ رکھیں، بانی نے علی امین سے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردی اور گورننس کے معاملات پر فوکس کریں۔

پی ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی کو  خیبر پختونخوا میں کرپشن پر تشویش ہے اور بانی نے علی امین کو پیغام دیا ہےکہ "وہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر آئیں۔"

پی ٹی آئی میں عہدوں پر موجود افراد کی تبدیلیاں اچانک ہو جانا کوئی نئی بات نہیں، اس پارٹی مین بڑی بڑی تبدیلیاں ایسے ہی ہو جاتی ہیں۔ دو دن پہلے تک  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لیے شیر افضل پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار تھے،پھر اچانک شیر افضل  کی نامزدگی منسوخ کرکے جنید اکبر کو اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا جو بلا مقابلہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ انہی جنید اکبر پو خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا صوبائی صدر بھی بنا دیا گیا اور اسلام آباد پر پان مرتبہ حملے کرنے کے بعد مزید حملے کر کے حملوں کی تعداد  17 تک لے جانے کے بعرے لگانے والے وزیر اعلیٰ علی امین کو پارٹی صدارت سے ہٹا کر وزیر اعلیٰ کے عہدے تک محدود کر دیا گیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں کا تحریری حکمنامہ جاری

آج ہفتہ کے روز پی تی آئی کے مؤقر ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی عمران خان کو تین ماہ سے وکلا علی امین کے خلاف شکایات کررہے تھے۔ بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان اور  جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا  کہ جنید اکبر کو خیبرپختونخوا مین پی ٹی آئی کا صدر بنانے کے فیصلے کے متعلق وزیراعلیٰ اور کل تک پارٹی صدر علی امین گنڈاپور  کو  بتایا تک نہیں گیا۔ علی امین اور جنید اکبر کے کافی عرصہ سےباہمی تعلقات خراب ہیں۔

کرم کی صورتحال میں بہتر ی آ رہی ہے: گورنر کے پی

پی ٹی آئی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ بانی کے ساتھ ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان نے خیبر پختونخوا صوبے میں علی امین گنڈاپور کی خراب گورننس کے متعلق بھی شکایات کیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ عاطف خان اور جنید اکبر کے ساتھ  اس ملاقات میں بانی نے علی امین گنڈاپور پر "سخت ناراضی"  کا اظہار کیا . عاطف خان نے اس ملاقات میں پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر حالیہ  یلغاروں میں علی امین کے کردار پر بھی  انگلی اٹھائی۔

 مریم نواز  کامحفوظ پنجاب ویژن:سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی کے اندر کی کہانی بتانے والے ذرائع کے برعکس سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم  نے میڈیا کو بتایا کہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا،  سلمان اکرم راجا کی طرح وقاص اکرم کا بھی دعویٰ ہے کہ خیبر پختونخوا کی پارٹی کی صدارت چھوڑنے کے لئے علی  امین خود پارٹی قیادت کو  کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کو دے دیں۔

وقاص اکرم نے کہا بانی کو علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔

علی امین گنڈاپور  نےچھ ماہ پہلے اگست 2024 میں خیبرپختونخوا کابینہ سے برطرف سابق وزیر شکیل خان کی حمایت میں بیان دینے پر جنید اکبر کو  "فوکل پرسن برائے ارکان قومی اسمبلی" کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔  تب سے جنید اکبر اور علی امین گنڈاپور کے باہمی تعلقات خڑاب ہیں۔  اب بانی نے علی امین کو پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت سے تو ہٹایا ہی، اس کے ساتھ ہی یہ عہدہ علی امین کے مخالف کو بھی دے دیا۔

علی امین گنڈاپور نے اس کایا کلپ پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان
  • بانی کی مہربانیاں؛ جنید اکبر اِن علی امین آؤٹ
  • گنڈاپور کی جگہ جنید اکبر پی ٹی آئی پختوانخوا کے صدر مقرر
  • عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا
  • سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹانے کی تصدیق کردی
  • وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت سے ہٹا دیا گیا
  • عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹادیا
  • خیبرپختونخوا: ہیلی ایمبولینس سروس منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل