حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حماس نے چار اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کر دیا، ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔ آج رہا کی گئی فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی اور لیری الباگ ہیں اور یہ سب ایک فوجی یونٹ کی رکن تھیں، 7 اکتوبر 2023کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت یہ چاروں اسرائیلی فوج کی خواتین سپاہی غزہ کے قریب تعینات تھیں۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا جس کا مطلب ہے کہ آج 200 فلسطینی قیدیوں کو بھی آزاد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: یرغمالیوں کو قیدیوں کو
پڑھیں:
حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کر دیا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حماس نے ان خواتین کو ہلال احمر کے حوالے کیا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق خواتین کے نام ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، لیری الباگ اور کارینا اریئیو ہیں جبکہ چاروں خواتین اسرائیلی فوج سے تعلق رکھتی ہیں۔
اس موقع پر فلسطین اسکوائر پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، غزہ میں جنگ بندی کے بعد حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کا یہ دوسرا گروپ تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں قید 200 فلسطینی قیدیوں کے بدلے ان خواتین کی رہائی عمل میں آئی ہے۔
یاد رہے کہ 19 جنوری کو حماس کے عسکری ونگ القسام کے جنگجوؤں نے ہزاروں افراد کی موجودگی میں اسرائیلی یرغمالی خواتین کو انٹرنیشنل ریڈکراس کے حوالے کیا تھا، جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔