اوچ شریف کے علاقے محلہ شمیم آباد میں خاتون پر انسانیت سوز حملے کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون کا ناک اور ہونٹ کاٹ دیے گئے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کے جسم پر دیگر زخموں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں جن میں کان کاٹنے کی کوشش کے دوران لگنے والے زخم شامل ہیں جبکہ خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا شوہر چھ سال قبل وفات پا گیا تھا اور ان کے تین بچے زندہ ہیں۔ ان کے مرحوم شوہر کے نام ایک مربعہ زمین ہے جسے ملزمان زبردستی اپنے قبضے میں لینا چاہتے تھے۔ خاتون کے مطابق زمین دینے سے انکار پر ملزمان نے ان پر جان لیوا حملہ کیا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مقدمے میں نامزد تین ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

راولپنڈی؛ اراضی کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا

راولپنڈی:

تھانہ گوجرخان کے علاقے ڈھوک ہاشو میں بھتیجے نے چچا کو اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران ولایت اختر کے بیٹے وقاص نے چچا سجاد اختر پر فائرنگ کی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ واقعے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔

ولایت اختر کے بیرون ملک مقیم بڑے بیٹے نے گھریلو ناچاقی پر چند ماہ قبل چچا شفاعت کی بیٹی کو طلاق دی تھی۔ سجاد اختر اپنے بھائی شفاعت اختر کے ساتھ ہی اس کے گھر میں رہائش پذیر تھا جبکہ قریب ہی بڑے بھائی ولایت اختر کا گھر ہے۔۔

طلاق دینے اور اراضی کے تنازع پر ولایت اختر اور سجاد و شفاعت وغیرہ کے مابین چپقلش چل رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہو جانے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، فرانزک شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • سیکٹر ای 11 میں زمین کی مبینہ خردبرد، غیر قانونی الاٹمنٹ؛ 9ملزمان کیخلاف نیب ریفرنس دائر
  • اسلام آباد کا بڑا زمین اسکینڈل بے نقاب: گولڑہ شریف کے پیروں سمیت 9 افراد کے خلاف نیب کا ریفرنس، سابق اعلیٰ افسران بھی شامل
  • زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا
  • رواں سال لاہور پولیس کی کارکردگی کیا رہی ؟ رپورٹ جاری
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی
  • راولپنڈی؛ اراضی کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر دیا
  • پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دے، شہباز شریف
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات