Jang News:
2025-01-27@04:04:14 GMT

کمالیہ میں ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

کمالیہ میں ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے

ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے، کمالیہ کے ایڈيشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔

جج محمد اسحاق حاشر نے قتل، منشیات، فوجداری، فیملی اور ضمانتوں کے مقدمات سمیت ایک سو بتیس کیسز کے فیصلے ایک ہی دن سنائے۔

فیصلوں کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی، جس کا وکلا کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

اس سے پہلے وکلا اور جج نے طے کیا تھا کہ پچیس جنوری کو کوئی بھی وکیل اپنے کیسز کی تاریخ نہیں لے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

حماس کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کی مذمت

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی حکومت کی جانب سے یمن کی انصار اللہ کو دہشت گردی کی نام نہاد فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی حکومت کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے، جس کے تحت انصاراللہ یمن کو نام نہاد دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے، اور اسے ایک انتقامی اقدام قرار دیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں امریکی حکومت کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یمن کو اس کے عظیم کردار کی سزا دینے کے مترادف ہے، جو اس نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اور صہیونی جنگ کے خلاف ادا کیا ہے۔

حماس نے جمعہ کی شب جاری کردہ بیان میں زور دیا کہ یہ فیصلہ امریکہ کے دعوے کے برعکس، خطے میں امن و استحکام کے قیام میں کوئی مدد نہیں کرے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اصل دہشت گردی اور خطے میں کشیدگی کی اصل جڑ صہیونی ریاست اور اس کی حکومت ہے، جو ایک جنگی مجرم کے زیر قیادت جارحانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

حماس نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بے بنیاد فیصلے سے پیچھے ہٹے اور صہیونی دشمن کی انتہا پسند پالیسیوں کی حمایت ترک کرے، کیونکہ یہ پالیسی خطے میں مزید کشیدگی اور عدم استحکام کا باعث بن رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی حکومت نے گزشتہ روز انصاراللہ یمن کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں عام شہریوں اور امریکی فوجی اہلکاروں کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی داتا دربار آمد‘ سیکرٹری اوقاف نے ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا
  • نواز شریف دور کے شہریت فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا، محمود اچکزئی
  • کمالیہ میں ایڈیشنل سیشن جج نے ایک دن میں 132 مقدمات کے فیصلے سناکر ریکارڈ قائم کردیا
  • جی ایچ کیو حملہ کیس: وکلا صفائی کی 9 مئی کے 13 مقدمات یکجا کرنے کی درخواست
  • دھماکا خیز مواد و غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے کیسز: عزیر بلوچ کے بھائی کو رہا کرنیکا حکم
  • ہمیں کیسز کا بیک لاگ ختم کرنے کی ضرورت ہے، جج لاہور ہائیکورٹ
  • اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس: ترکیہ کے ساتھ اقتصادی تعلقات مضبوط بنانے کی تجاویز کا جائزہ 
  • حماس کی جانب سے انصاراللہ یمن کو دہشت گرد قرار دینے کے امریکی فیصلے کی مذمت
  • ڈاکٹر عافیہ کی رحم کی اپیل مسترد، وکیل درخواستگزار نے عدالت کو آگاہ کردیا،جج کے سخت ریمارکس