Jasarat News:
2025-04-15@09:47:42 GMT
اسلامی نظریاتی کونسل کے 4ارکان کا تقرر‘صدر نے منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلامی نظریاتی کونسل کے 4 اراکین کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ صدر مملکت نے 4 اراکین رانا شفیق پسروری،صاحبزادہ حافظ محمد امجد، سید سعید الحسن اور سید عتیق الرحمن کو 3 سال کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقرر کیا ہے۔ 4 اراکین کی تعیناتی کی منظور دیے جانے کے بعداسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کرلیا۔
سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔